Business Recorder - Pakistan

جام کمال اور بنگلہ دیشی مشیر تجارت کے درمیان تجارتی تعلقات پر بات چیت
وزیرِ تجارت جام کمال خان اور بنگلہ دیش کے مشیرِ تجارت شیخ بشیر الدین ایک روزہ سرکاری دورے پر چٹاگانگ پہنچے۔

اس دورے میں چٹاگانگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (سی سی سی آءی) کے ساتھ ملاقاتیں، بنگلہ دیش کی شپ بریکنگ انڈسٹری اور چٹاگانگ پورٹ کا فیلڈ وزٹ شامل تھا۔

دورے کے دوران انہوں نے چٹاگانگ کی بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی، ممکنہ تعاون کے مواقع تلاش کیے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کی لاجسٹکس پر تبادلۂ خیال کیا۔

چیمبر کے کاروباری طبقے نے پاکستان۔بنگلہ دیش تجارتی تعلقات پر اپنی قیمتی آرا پیش کیں۔ انہوں نے براہِ راست پروازوں کی بحالی، دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست شپنگ کے فروغ اور تجارت کی ڈیجیٹائزیشن سے متعلق تجاویز پیش کیں۔

ریڈی میڈ گارمنٹس اور زرعی شعبے میں تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔

دونوں رہنمائوں نے بزنس کمیونٹی کو آگاہ کیا کہ جلد ہی ٹریڈ پر مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کیا جائے گا تاکہ تجارتی مکالمے کے لیے ایک ادارہ جاتی فریم ورک مہیا کیا جا سکے۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے بزنس کمیونٹی کو 25 تا 27 نومبر 2025 کو کراچی میں ہونے والی تیسری انٹرنیشنل فوڈ اینڈ ایگریکلچرل نمائش میں شرکت کی دعوت دی۔ ساتھ ہی انہوں نے افریقہ اور وسطی ایشیا کو اشیا برآمد کرنے کے لیے سہ فریقی تعاون کے امکان پر بھی غور کیا۔ صحت، چمڑے اور بنیادی ضروریات کی اشیا جیسے شعبے بھی زیرِ بحث آئے۔ اس کے علاوہ پاکستان۔بنگلہ دیش ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ روڈ میپ کی تشکیل پر بھی بات چیت ہوئی۔

دونوں نے کبیر شپ ری سائیکلنگ فیسلٹیز کا بھی دورہ کیا۔ انہیں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان شپ بلڈنگ، شپ بریکنگ اور ری سائیکلنگ کے شعبوں میں تعاون کی صلاحیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین چٹاگانگ پورٹ اتھارٹی نے بندرگاہ کی تاریخ، اس کے طریقۂ کار اور جاری منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ سنگل ونڈو آپریشنز اور تجارت کی ڈیجیٹائزیشن پر بھی تفصیل سے تبادلۂ خیال ہوا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025