Business Recorder - Opinion

جنوبی ایشیا کی بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاست
چین کے وزیر خارجہ کا حالیہ دورۂ نئی دہلی محض ایک معمول کی سفارتی ملاقات نہیں، بلکہ جنوبی ایشیا کی جغرافیائی سیاست میں ایک خاموش مگر اہم تبدیلی کا اشارہ دیتا ہے۔ چین کی بھارت سے وابستگی صرف تجارتی محصولات تک محدود نہیں بلکہ یہ جنوبی ایشیا میں موجود رقابتوں اور علاقائی صف بندیوں کو نئے سرے سے ترتیب دینے کی کوشش کا حصہ ہے۔ مشرق وسطیٰ میں ثالثی کے بعد، اب چین کی نظریں جنوبی ایشیا پر ہیں، جہاں بھارت اور پاکستان پرانے تنازعات میں الجھے ہوئے ہیں۔

جب بیجنگ نئی دہلی کی طرف ہاتھ بڑھا رہا ہے تو علاقائی شطرنج کی بساط پر بڑی تبدیلی آ رہی ہے، اور اس سے امریکہ کے کردار اور پاکستان کے تزویراتی دائرۂ کار کے حوالے سے کئی سوالات جنم لیتے ہیں۔ بھارت کے ساتھ چین کا توازن قائم رکھنے کی کوشش، پاکستان کی سلامتی، معیشت اور خارجہ پالیسی کی خودمختاری کے لیے گہرے مضمرات رکھتی ہے۔ امریکہ اب بھی سخت قوت (ہارڈ پاور) فراہم کرتا ہے، لیکن چین اس خطے میں ایک ناگزیر ثالث کے طور پر ابھر رہا ہے۔ اس صورت میں پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

بھارت اور چین، جو سرحدی تنازعات اور دہائیوں پر محیط رقابت رکھتے ہیں، ایسے وقت میں رابطے بحال کرنے پر آمادہ نظر آ رہے ہیں جب دونوں اقتصادی اور تزویراتی دباؤ کا شکار ہیں۔ بھارت کے لیے چین کی طرف جھکاؤ ایک قسم کی محتاط حکمت عملی ہے۔ واشنگٹن نے نئی دہلی کو انڈو پیسیفک حکمتِ عملی میں چین کے خلاف مرکزی ستون کے طور پر رکھا ہے، لیکن بھارت کبھی بھی امریکہ کا ’جونیئر پارٹنر‘ بننے میں پوری طرح مطمئن نہیں رہا۔ روس پر پابندیاں نہ لگانا، ماسکو سے تیل کی خریداری اور اب چین کی جانب نرم رویہ، یہ سب اس کی دیرینہ پالیسی کی عکاسی کرتے ہیں: تزویراتی خودمختاری کا تحفظ۔

امریکہ بھارت سے منہ نہیں موڑے گا، تزویراتی منطق بہت مضبوط ہے، لیکن یہ ’محتاط حکمت عملی‘ اس کے لیے باعثِ تشویش ضرور بنے گی۔ اگر بھارت انڈو پیسیفک اتحاد میں اپنا کردار نرم کرتا ہے، تو واشنگٹن توقعات کو سخت یا جنوبی ایشیا کے ساتھ اپنی شراکت داری کا ازسرِ نو جائزہ لے سکتا ہے۔

دوسری جانب چین کے لیے بھارت سے دوبارہ روابط استوار کرنے کا مقصد اپنی سرحدوں کے آس پاس استحکام لانا اور امریکی دباؤ کو کمزور کرنا ہے۔ تجارتی تنازعات سے معیشت پر دباؤ بڑھ چکا ہے اور بیجنگ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی ریاست کے ساتھ کھلی دشمنی سے گریز چاہتا ہے، چاہے تعلقات نازک ہی کیوں نہ رہیں۔

یہ تبدیلی جنوبی ایشیا کی سیاست میں کئی اہم سوالات کو جنم دیتی ہے، جن کے مختصر اور طویل المدتی اثرات ہو سکتے ہیں، جیسے:

1۔ یہ تبدیلی جنوبی ایشیا کے لیے کیا معنی رکھتی ہے؟

2۔ کیا چین بھارت اور پاکستان کو بات چیت پر آمادہ کر سکتا ہے؟

3۔ کیا اس تبدیلی سے بلوچستان میں دہشت گردی میں کمی ممکن ہے؟

4۔ کیا چین کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ ایک نئے عالمی نظام کی نوید ہے، جو امریکہ کی تاریخی گرفت کو کمزور کرے گا؟

5۔ اور پاکستان کے لیے اس تبدیلی کے کیا اثرات ہوں گے؟

ان سوالات کے جواب بڑی حد تک چین اور بھارت کے درمیان ابھرتی ہوئی صف بندی کی پائیداری اور خلوص پر منحصر ہیں۔ یہ اُس وقت جانچ کا شکار ہو گی جب بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی تنازعات ختم ہوں گے اور دونوں دوبارہ اپنے تزویراتی اتحاد کی طرف بڑھیں گے،اگرچہ بھارت کا اعتماد اور انحصار امریکہ پر واضح طور پر متزلزل ہوا ہے۔

اگر یہ مان لیا جائے کہ بھارت دونوں طاقتوں کے ساتھ توازن رکھنے کی پالیسی اختیار کرتا ہے، جو کہ سب سے ممکنہ منظرنامہ ہے، تو اس تبدیلی کے اثرات صرف بھارت چین تعلقات تک محدود نہیں رہیں گے۔ نیپال، سری لنکا اور بنگلہ دیش جیسے چھوٹے ممالک پہلے ہی چینی قرضوں اور انفرااسٹرکچر کے منصوبوں کا حصہ بن چکے ہیں۔ اگر بیجنگ ایک ہی وقت میں بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ کھلے روابط رکھتا ہے تو وہ جنوبی ایشیا کا مرکزی ثالث بن کر ابھر سکتا ہے، وہ کردار جو کبھی واشنگٹن کے ساتھ منسلک تھا۔

پاکستان کے لیے داؤ بہت زیادہ ہے۔ چین کا خاموش سفارتکاری کا ماڈل مشرق وسطیٰ میں پہلے ہی کامیاب ہو چکا ہے، جہاں بیجنگ نے ایران سعودی عرب مصالحت کروائی، اور اب ایران، پاکستان، افغانستان ڈائیلاگ کی میزبانی کر رہا ہے۔ اگر چین یہی طریقۂ کار جنوبی ایشیا میں اپناتا ہے، تو پاکستان بھارت کے ساتھ کشیدگی میں کمی اور ایک ”سی پیک پلس“ فریم ورک کے ذریعے تجارت کے فروغ سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

اس منظرنامے میں چین بھارت اور پاکستان کو بات چیت پر آمادہ کر سکتا ہے۔ دونوں ممالک اقتصادی دباؤ میں ہیں، اور علاقائی ربط ممکن نہیں جب تک کشیدگی میں کمی نہ ہو۔ چھوٹے اقدامات، جیسے تجارتی روابط کی بحالی، ترقی کی علامت ہو سکتے ہیں۔ اگر چین کی ثالثی بھارتی جارحیت کو روکنے اور تجارتی دروازے کھولنے میں مدد دیتی ہے، تو اسلام آباد کو اندرونی بحالی پر توجہ دینے کا تزویراتی تنفس ملتا ہے۔ چین کا بڑھتا ہوا کردار بطور علاقائی استحکام کار، پاکستان کی اہمیت کو بھی بڑھاتا ہے۔

تاہم، رکاوٹیں شدید ہیں۔ بھارت کی داخلی سیاست، جو ہندوتوا قوم پرستی کے زیرِ اثر ہے، پاکستان کے ساتھ مفاہمت کے لیے گنجائش کم چھوڑتی ہے۔ کشمیر ایک منجمد تنازع ہے اور انتخابات اکثر تصادم کو انعام دیتے ہیں، نہ کہ مصالحت کو۔ اس کے باوجود، چین کا بڑھتا ہوا دباؤ بھارت کو پاکستان کی اہمیت کو نظرانداز کرنے سے روکے گا، خاص طور پر جہاں سی پیک اور گوادر میں چینی مفادات وابستہ ہیں۔

اسلام آباد کے لیے ایک فوری تشویش بلوچستان میں بھارتی مداخلت ہے۔ یہاں چین کا کردار فیصلہ کن ہو سکتا ہے۔ چونکہ گوادر اور سی پیک کا دار و مدار صوبے کے امن پر ہے، اس لیے بیجنگ کو بھارتی تخریبی کوششوں کی حوصلہ شکنی کا پورا مفاد حاصل ہے۔ اگرچہ وہ نئی دہلی کو مجبور نہیں کر سکتا، لیکن چین کا بڑھتا ہوا اقتصادی اثر و رسوخ اس کے پاس کچھ عملی اوزار ضرور مہیا کرتا ہے۔

چین کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ ابھی بھی امریکہ کی تاریخی گرفت کو مکمل طور پر چیلنج کرنے سے دور ہے۔ جنوبی ایشیا کی کمزور معیشتیں اب بھی آئی ایم ایف اور عالمی بینک سے مالی مدد اور امریکی منڈیوں پر انحصار کرتی ہیں، ایسی سہولتیں جو چین کا ماڈل فراہم نہیں کرتا۔

امریکہ اب بھی بحرِ ہند میں بے مثال فوجی طاقت رکھتا ہے اور بھارت کا دفاعی و ٹیکنالوجی پارٹنر ہے۔ لیکن سفارتی محاذ پر، بیجنگ اس خطے میں مسئلہ حل کرنے والا بن چکا ہے، جو واشنگٹن کی عدم موجودگی سے پیدا ہونے والے خلا کو پُر کر رہا ہے۔

جنوبی ایشیا کے لیے، یہ ایک ’دوہرا نظام‘ (ڈیول آرڈر) بن چکا ہے: امریکہ مالیاتی و سلامتی کا ستون اور چین معاشی و سفارتی ثالث۔

پاکستان کے لیے موقع اس میں پوشیدہ ہے کہ وہ چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو بھارت کے ساتھ کشیدگی میں کمی کے لیے استعمال کرے، جب کہ اپنے بیرونی تعلقات کو متنوع ( ڈائیورسیفائیڈ ) بھی رکھے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر،2025