Business Recorder - Pakistan

حکومت نے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور امیگریشن میں سہولت کیلئے اے آئی ایپ تیار کرلی
حکومت نے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور امیگریشن کو سہل بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی ایک ایپلی کیشن تیار کرلی ہے، جس کا پائلٹ پروجیکٹ اسلام آباد ایئرپورٹ پر شروع کیا جائے گا۔

جمعہ کو جاری ایک سرکاری اعلامیے میں کہا گیا کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے یہ ایپلی کیشن وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر تیار کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ایف آئی اے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ایف آئی اے کی جدیدکاری سے متعلق گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ انہیں امیگریشن کے طریقۂ کار کو آسان اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے تیار کی گئی اے آئی ایپ پر بریفنگ دی گئی۔ محسن نقوی نے ایپ کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف انسانی اسمگلنگ کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ مسافروں کو طویل قطاروں میں انتظار سے بھی بچائے گا۔

محسن نقوی نے ہدایت دی کہ ایف آئی اے کے آئی ٹی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے فوری فنڈز فراہم کیے جائیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر کی عمارت کی فوری اپگریڈیشن اور سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ ایف آئی اے اکیڈمی کے لیے نئی الاٹ شدہ زمین فوری طور پر ایجنسی کے حوالے کی جائے۔

عملے کی کمی کے پیش نظر وفاقی وزیر نے منظور شدہ خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل فوری شروع کرنے کی ہدایت کی اور یقین دہانی کرائی کہ تمام ضروری وسائل فراہم کیے جائیں گے۔

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے راجہ رفعت مختار نے وزیر داخلہ کو آگاہ کیا کہ ایف آئی اے ایکٹ میں ضروری ترامیم کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایجنسی میں ڈیجیٹائزیشن کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔

ایف آئی اے قلیل مدت میں ای-آفس نظام پر منتقل ہوگئی ہے اور اب تمام نوٹسز کیو آر کوڈ کے ساتھ جاری کیے جائیں گے۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب حکومت گورننس میں مصنوعی ذہانت کے انضمام کی کوششیں تیز کر رہی ہے۔

گزشتہ ماہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان کا ”پہلا“ اے آئی پر مبنی کسٹمز کلیئرنس اور رسک مینجمنٹ سسٹم (آر ایم ایس) متعارف کرایا تھا۔

یہ نیا نظام شفافیت بڑھانے، انسانی مداخلت کم کرنے اور تجارت کو سہل بنانے کے مقصد سے بنایا گیا ہے، جس سے درآمد و برآمد کے عمل کی کارکردگی میں نمایاں بہتری کی توقع ہے۔