Business Recorder - World

امریکا اور یورپی ممالک کا یوکرین کیلئے سیکیورٹی آپشنز پر غور
امریکی اور یورپی ممالک کے فوجی سربراہان نے یوکرین کو سلامتی کی ضمانتیں فراہم کرنے کے لیے مختلف آپشنز اپنے قومی سلامتی مشیروں کے سامنے پیش کیے ہیں۔ یہ پیشرفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس وعدے کے بعد سامنے آئی ہے کہ کسی بھی امن معاہدے کی صورت میں امریکہ یوکرین کے تحفظ میں کردار ادا کرے گا۔

پینٹاگون کے مطابق یہ تجاویز اتحادی ممالک کے مشیروں کی ”مناسب غور“ کے لیے تیار کی گئی ہیں۔ واشنگٹن میں امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، فن لینڈ اور یوکرین کے فوجی سربراہان نے تین روزہ اجلاس کیا۔

ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ اور قومی سلامتی مشیر مارکو روبیو نے یورپی ہم منصبوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں ان تجاویز پر بات کی۔ ابتدائی اتفاق رائے کے مطابق کسی بھی سلامتی فورس کا زیادہ تر بوجھ یورپی ممالک اٹھائیں گے جبکہ امریکہ کمانڈ و کنٹرول یا فضائی معاونت فراہم کرسکتا ہے۔ اس میں مزید فضائی دفاعی نظام دینا یا نو فلائی زون نافذ کرنا شامل ہوسکتا ہے۔

فرانس اور برطانیہ نے فوجی تعیناتی کی حمایت کی ہے جبکہ جرمن قیادت نے بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔ فوجی ماہرین کے مطابق طویل المدتی امن فورس کے لیے دسیوں ہزار یورپی فوجیوں کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ تاہم ٹرمپ واضح کرچکے ہیں کہ وہ امریکی زمینی افواج کو یوکرین نہیں بھیجیں گے، البتہ دیگر عسکری کردار ممکن ہیں۔