Business Recorder - Pakistan

پاکستان، چین کا گوادر پورٹ کی ترقی اور آپریشنز میں مشترکہ تعاون کا عزم، ایم ایل ون پر بھی گفتگو
پاکستان اور چین نے گوادر پورٹ کی ترقی اور اس کے آپریشنز کے لیے مشترکہ تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور قراقرم ہائی وے کی ری الائنمنٹ منصوبے کو آگے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ چین نے پاکستان ریلوے کے ایم ایل- ون منصوبے میں تیسرے فریق کی شمولیت کا خیرمقدم بھی کیا ہے۔

دونوں ممالک نے اس بات پر زور دیا کہ پاک-چین آل ویدر اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری خطے میں امن و استحکام کے لیے نہایت اہم ہے اور دونوں ملکوں کی ترقی و خوشحالی کے لیے بھی ناگزیر ہے۔ اس موقع پر اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور چین دوطرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پر قریبی رابطہ اور ہم آہنگی جاری رکھیں گے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے درمیان جمعرات کو اسلام آباد میں وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے چھٹے دور کا انعقاد ہوا، جس کی تفصیل دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں دی۔

ڈائیلاگ کے دوران دونوں فریقین نے پاک-چین تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور اہم علاقائی و عالمی امور پر بات چیت کی۔ اس کے علاوہ دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں بشمول سی پیک فیز 2.0، تجارت و اقتصادی تعلقات، کثیرالجہتی تعاون اور عوامی روابط پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بعد ازاں دفتر خارجہ میں اسحاق ڈار کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستان کی اقتصادی مضبوطی کے لیے بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کی اولین ترجیح سی پیک کے جدید اور اپ گریڈ ورژن کی اعلیٰ معیار کی ترقی ہے۔ وانگ یی نے مزید کہا کہ دونوں ممالک اپنی سابقہ کامیابیوں پر آگے بڑھیں گے اور مزید راہداریوں کی تعمیر کریں گے۔

چینی وزیر خارجہ نے پاکستان میں حالیہ سیلاب اور طوفانی بارشوں سے ہونے والی ہلاکتوں اور تباہی پر ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ چین متاثرین کے لیے فوری ہنگامی انسانی امداد فراہم کرے گا۔

اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف بھرپور کوششوں اور عظیم قربانیوں کو سراہا اور اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کارروائیاں بالآخر کامیاب ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک دہشتگردی کے ناسور کو شکست دینے کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔

وانگ یی نے زور دیا کہ موجودہ خطے کی صورتحال اور عالمی تغیرات کے پیش نظر پاکستان اور چین قریبی تعاون اور ہم آہنگی سے تمام چیلنجز کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین تمام تنازعات کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ بات چیت کو نتیجہ خیز اور بامعنی قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فریقین نے وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ ماہ کے اختتام پر چین کے متوقع دورے کے انتظامات پر بھی غور کیا، جس دوران وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور چینی صدر و وزیراعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔

اسحاق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے چین کی بھرپور حمایت کو بھی سراہا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025