Business Recorder - Pakistan

چین پاکستان کے ساتھ زرعی و معدنی شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے، وزیر خارجہ
چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے جمعرات کے روز پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے اور اس دوران انہوں نے کہا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ صنعت، زراعت اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون کے لیے تیار ہے۔ یہ بات چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے ملاقات کے اعلامیے میں کہی گئی ہے۔

وانگ ای نے کہا ہے کہ بیجنگ پاکستان کی قومی خودمختاری، آزادی، اور علاقائی سالمیت کے تحفظ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اس کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اپنی علاقائی سفارت کاری میں پاکستان کو ہمیشہ ترجیح دیتا رہے گا۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کو مل کر کثیرالجہتی تجارتی نظام کا دفاع کرنا چاہیے، یکطرفہ دباؤ اور غنڈہ گردی کی مخالفت کرنی چاہیے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا اگلا مرحلہ شروع  کرنا چاہیے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ای، جو جنوبی ایشیا کے پانچ روزہ دورے پر ہیں، بھارت اور افغانستان کے بعد پاکستان پہنچے ہیں جہاں انہوں نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔ یہ دورہ چین میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے چند روز قبل کیا جا رہا ہے۔ یہ تنظیم چین، روس، بھارت، پاکستان، ایران سمیت دس ممالک پر مشتمل یوریشیائی سیکورٹی و سیاسی اتحاد ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق، وانگ ای نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ صنعت، زراعت اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے اور خطے میں پاکستان کو اپنی سفارتی ترجیحات میں اہم مقام دیتا رہے گا۔

وانگ ای نے کہا کہ دونوں ممالک کو مل کر کثیرالجہتی تجارتی نظام کا دفاع کرنا چاہیے، یکطرفہ دباؤ اور غنڈہ گردی کی مخالفت کرنی چاہیے، اور چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو مزید اپ گریڈ کرنا چاہیے۔

انہوں نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کو ایس سی او سربراہی اجلاس اور دوسری جنگ عظیم کے اختتام پر جاپان کی باقاعدہ ہتھیاری کی یاد میں بیجنگ میں ہونے والی تقریبات میں شرکت کی دعوت دی، جن میں 3 ستمبر کو ہونے والی عظیم فوجی پریڈ بھی شامل ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی بھی اس پریڈ میں شرکت متوقع ہے۔

ادھر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سات سال بعد پہلی بار چین کا دورہ کریں گے تاکہ اس اجلاس میں شرکت کر سکیں۔

وانگ ای نے پاکستان سے چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کی سیکیورٹی کو مؤثر طریقے سے یقینی بنانے کی ایک بار پھر اپیل کی۔ چین نے حالیہ برسوں میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ( بی آر آئی ) کے تحت پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے، تاہم ملک میں چینی شہریوں پر بارہا ہونے والے حملوں کے باعث بیجنگ کو سیکیورٹی پر تحفظات ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق وانگ ای نے کہا ہے کہ چین دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلسل کوششوں اور عظیم قربانیوں کو سراہتا ہے۔