Business Recorder - Business & Finance

ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے 5 پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ اپ گریڈ کر دی
ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے 5 پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ اپ گریڈ کردی۔

موڈیز نے 5 پاکستانی بینکوں کے ڈپازٹ کی درجہ بندی میں ایک درجے اضافہ کیا ہے۔

موڈیز ریٹنگز نے پانچ پاکستانی بینکوں الائیڈ بینک لمیٹڈ ، حبیب بینک لمیٹڈ ، ایم سی بی بینک لمیٹڈ ، نیشنل بینک آف پاکستان اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ ـ کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی میں طویل مدتی ڈپازٹ ریٹنگز کو سی اے اے 2 سے بڑھا کر سی اے اے 1 کر دیا ہے۔

ریٹنگ ایجنسی نے الائیڈ بینک لمیٹڈ ، حبیب بینک لمیٹڈ ، ایم سی بی بینک لمیٹڈ  اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ  کی بیس لائن کریڈٹ اسیسمنٹس (بی سی ایز) اور ایڈجسٹڈ بی سی ایز کو سی اے اے 2 سے بڑھا کر سی اے اے 1 کر دیا ہے جبکہ نیشنل بینک آف پاکستان  کی ریٹنگ سی اے اے 3 سے بڑھا کر سی اے اے 2 کر دی گئی ہے۔ تمام بینکوں کی طویل مدتی ڈپازٹ ریٹنگز کا آؤٹ لک مثبت سے تبدیل کر کے مستحکم کر دیا گیا ہے۔

یہ ریٹنگ اقدامات موڈیز کے اس فیصلے کے بعد کیے گئے ہیں جس کے تحت پاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی میں جاری کنندہ (Issuer) اور سینئر اَن سکیورڈ قرض (Senior Unsecured Debt) ریٹنگز کو سی اے اے 2 سے بڑھا کر سی اے اے 1 کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ پاکستان کی بہتر ہوتی ہوئی بیرونی مالی پوزیشن کو ظاہر کرتا ہے جو آئی ایم ایف کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی (ای ایف ایف) پروگرام کے تحت اصلاحات پر عملدرآمد میں پیش رفت سے ممکن ہوئی ہے۔

ریٹنگ ایجنسی نے کہا ہے کہ پاکستانی بینکوں کی ریٹنگز کو بہتر کرنے کا ہمارا فیصلہ درج ذیل عوامل کی عکاسی کرتا ہے:(1) ملک کے بہتر ہوتے آپریٹنگ ماحول کی، جیسا کہ پاکستان کے میکرو پروفائل کو ویری ویک سے بڑھا کر ویری ویک پلس کرنے سے ظاہر ہے؛(2) حکومتِ پاکستان کی بینکوں کو ضرورت پڑنے پر مدد فراہم کرنے کی بہتر صلاحیت، جیسا کہ خود مختار (Sovereign) ریٹنگ میں بہتری سے ظاہر ہے؛ اور(3) بینکوں کی اپنی مضبوط مالی کارکردگی۔“

ریٹنگ ایجنسی نے کہا کہ پاکستانی بینکوں کی ریٹنگز میں بہتری کا فیصلہ تین اہم عوامل کی بنیاد پر کیا گیا ہے:(1) ملک کے کاروباری و معاشی ماحول میں بہتری، جسے پاکستان کے میکرو پروفائل کو بہت کمزور سے بڑھا کر بہت کمزور پلس کرنے سے ظاہر کیا گیا ہے؛(2) حکومتِ پاکستان کی بینکوں کو ضرورت پڑنے پر مدد فراہم کرنے کی بڑھتی ہوئی صلاحیت، جس کی عکاسی خود مختار ریٹنگ میں اضافے سے ہوتی ہے؛ اور(3) بینکوں کی مستحکم اور لچکدار مالی کارکردگی ہے۔

پاکستان کے میکرو پروفائل اسکور میں کی گئی نظرثانی کی بنیاد بیرونی مالیاتی پوزیشن میں بہتری ہے، جو آئی ایم ایف کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی پروگرام کے تحت اصلاحات پر عملدرآمد میں پیش رفت سے ممکن ہوئی ہے۔ تاہم پاکستان کی بیرونی مالیاتی پوزیشن اب بھی کمزور ہے۔ زرمبادلہ ذخائر ،بیرونی قرض کی ادائیگی کی ضروریات سے کہیں کم ہیں، جو اس امر کو اجاگر کرتا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں مسلسل پیش رفت اور فنڈنگ کے نئے مواقع کے حصول کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025