Business Recorder - Business & Finance

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 51 ہزار کی بلند سطح عبور
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کے روز زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا،جس کی بنیادی وجوہات کمپنیوں کی آمدنی سے متعلق مثبت توقعات، روپے کا استحکام اور ملکی و غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی مضبوط سرگرمیاں تھیں۔

کاروبار کے دوران مثبت رجحانات کا غلبہ رہا،جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس انٹرا ڈے کے دوران ایک موقع پر 151,261.67 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح تک جا پہنچا۔

کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 820.26 پوائنٹس (0.55 فیصد) کے اضافے سے 150,591 پوائنٹس پر بند ہوا جو ایک نئی تاریخی بلند ترین سطح ہے۔

پاکستان کے کارپوریٹ شعبے کی ایک اہم پیش رفت کے طور پر، موڈیز ریٹنگز نے پانچ پاکستانی بینکوں، الائیڈ بینک لمیٹڈ (اے بی ایل)، حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل)، ایم سی بی بینک لمیٹڈ (ایم سی بی)، نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) ، کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی میں طویل مدتی ڈپازٹ ریٹنگز کو سی اے اے 2 سے بڑھا کر سی اے اے 1 کردیا ہے۔

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب موڈیز نے پاکستان حکومت کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی میں جاری کردہ قرضوں اور سینئر ان سیکیورڈ ڈیٹ کی ریٹنگ بھی سی اے اے 2 سے بڑھا کر سی اے اے 1 کر دی، جس کی عکاسی پاکستان کی بہتر ہوتی ہوئی بیرونی مالیاتی پوزیشن سے ہوتی ہے، جو آئی ایم ایف کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی ( ای ایف ایف) پروگرام کے تحت اصلاحات پر پیش رفت سے تقویت پا رہی ہے۔

یاد رہے کہ منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس 1,574 پوائنٹس یا 1.06 فیصد اضافے سے 149,770.75 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

بین الاقوامی سطح پر عالمی شیئر مارکیٹیں بدھ کو دباؤ میں آگئیں جس کی وجہ وال اسٹریٹ میں ٹیک کی زیرِ قیادت ہونے والی فروخت تھی۔

یورپ میں اسٹاک مارکیٹس کے مندی کے ساتھ آغاز کی توقع ہے، جبکہ ایشیا کی بیشتر اسٹاک مارکیٹس میں بھی منفی رجحان دیکھا گیا۔

تائیوان اور جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی سے بھرپور مارکیٹس سب سے زیادہ خسارے میں رہیں، جس کی ایک بڑی وجہ ٹیکنالوجی سیکٹر پر ٹرمپ انتظامیہ کے بڑھتے ہوئے اثرات کے بارے میں خدشات بتائے جا رہے ہیں۔

ایم ایس سی آئی کا جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک کا وسیع تر انڈیکس 1 فیصد سے زائد گر گیا جبکہ یورواسٹاکس 50 فیوچرز میں 0.64 فیصد اور ڈی اے ایکس فیوچرز میں 0.63 فیصد کی کمی ہوئی۔

ایس اینڈ پی 500 فیوچرز 0.27 فیصد نیچے آئے اور نیسڈیک فیوچرز میں 0.44 فیصد کمی دیکھی گئی جو رات کے وقت کیش سیشن میں ہونے والی گراوٹ کا تسلسل ہے۔

جاپان کا نِکّی انڈیکس 1.7 فیصد گرا جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ ٹیک انڈیکس میں 1.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

درہں اثناء پاکستانی روپے نے بدھ کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں مسلسل نویں روز بھی بہتری کا سفر جاری رکھا۔
انٹر بینک مارکیٹ میں مقامی کرنسی کی قدر میں 0.01 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے روپیہ 281.95 پر بند ہوا، یعنی 1 پیسہ کی بہتری ریکارڈ کی گئی۔

آل شیئر انڈیکس پر کاروباری حجم کم ہو کر 667.81 ملین شیئرز رہ گیا جو کہ گزشتہ سیشن میں 809.08 ملین تھا۔حصص کی مجموعی مالیت بھی کم ہو کر 40.73 ارب روپے رہی جبکہ گزشتہ سیشن میں یہ مالیت 48.43 ارب روپے تھی۔

بینک آف پنجاب 52.29 ملین شیئرز کے ساتھ سب سے زیادہ کاروبار والا اسٹاک رہا اس کے بعد ورلڈکال ٹیلی کام 36.26 ملین شیئرز کے ساتھ دوسرے اور فوجی فوڈز لمیٹڈ 33.61 ملین شیئرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

بدھ کے روز 487 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا،جن میں سے 240 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ،216 میں کمی جبکہ 31 کمپنیوں کے حصص مستحکم رہے۔