Business Recorder - Business & Finance

سولر پاکستان نمائش کا کامیاب اختتام، متعدد معاہدے طے
کراچی ایکسپو سینٹر میں تین روزہ سولر پاکستان 2025 نمائش  کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی جو پاکستان کی متبادل توانائی کی جانب منتقلی میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوئی۔

نمائش میں صنعتی پیمانے  کی جدید سولرٹیکنالوجیز پیش کی گئیں جن میں سے کئی پاکستان میں پہلی بار متعارف کروائی گئیں۔

نمائش کاروباری ترقی کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوئی جہاں لاکھوں روپے مالیت کے متعدد  کاروباری معاہدو پر دستخط کئے گئے، اس نے پاکستان کو قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کے مرکز کے طور پر مستحکم مقام دیا۔

اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیر توانائی سندھ، سید ناصر حسین شاہ نے نمائش کے انعقاد کو پاکستان میں قابلِ تجدید توانائی کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ سولر پاکستان جیسے ایونٹس ہمارے ملک کی متبادل توانائی میں حقیقی صلاحیت کو اجاگر کرنے کے لیے نہایت ضروری ہیں۔

حکومتِ سندھ ایسے اقدامات کی بھرپور حمایت کرتی ہے جو صنعتی تعاون کو فروغ دیں، معاشی مواقع پیدا کریں اور ہمیں متبادل اور پائیدار توانائی کی جانب لے جائیں۔

نمائش کی کامیابی پر تبصرہ کرتےہوئے سی ای او فیکٹ ایگزیبیشنز، سلیم خان نے کہا کہ قومی و بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز کی بھرپورشمولیت اور دلچسپی دیکھ کر خوشی ہوئی۔ سولر پاکستان بدستور جدت اور تعاون کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم ہے جو پاکستان کی توانائی کے مستقبل کو نئی سمت فراہم کر رہا ہے۔

نمائش میں10 ممالک کی  250 سے زائد نمایاں کمپنیاں، توانائی کے ماہرین، پالیسی ساز اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز شریک ہوئے۔ اس موقع پر کاروباری طبقے اور عوام کی جانب سے بھرپور دلچسپی دیکھی گئی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025