Business Recorder - World

حماس نےغزہ کے رہائشیوں کو منتقل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کو نسل کشی قرار دیکر مسترد کردیا
فلسطینی گروپ حماس نے اتوار کو اسرائیل کے اس منصوبے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس کے تحت غزہ شہر کے مکینوں کو جنوبی علاقے میں منتقل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ حماس نے اسے ”نسل کشی اور بے دخلی کی نئی لہر“ قرار دیا ہے جو علاقے میں لاکھوں رہائشیوں کو متاثر کرے گی۔ گروپ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے خیمے اور دیگر عارضی پناہ گاہوں کی تنصیب دراصل ایک کھلا دھوکہ ہے جس کے پیچھے انسانی المیے کو چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اسرائیلی فوج کا مؤقف ہے کہ خیمے فراہم کرنے کا مقصد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا ہے تاکہ انہیں جنگی علاقوں سے دور رکھا جا سکے۔ تاہم، حماس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام محض ایک بہانہ ہے تاکہ شمالی غزہ شہر پر بڑے فوجی آپریشن کے لیے راہ ہموار کی جا سکے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے رواں ماہ اعلان کیا تھا کہ وہ غزہ کے سب سے بڑے شہری مرکز پر قبضہ کرنے کے لیے نئی کارروائی کرے گا، جس نے عالمی سطح پر گہری تشویش پیدا کی ہے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 61,000 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب 7 اکتوبر 2023 کے حملوں میں 1,200 اسرائیلی ہلاک جبکہ 251 افراد یرغمال بنائے گئے تھے۔