Business Recorder - Pakistan

بھارت کے ساتھ کشیدگی، محسن نقوی کی مسلح افواج اور انٹیلی جنس اداروں کی تعریف
وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے پاکستان کی مسلح افواج، انٹیلی جنس اداروں اور قومی قیادت کے شاندار کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مئی میں بھارت کے ساتھ جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابی پوری قوم کے اتحاد اور قربانیوں کا ثمر ہے۔ ایوانِ اقبال میں وارث میر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار بعنوان ’’بھارت پر پاکستان کی فوجی اور سفارتی فتوحات کے عالمی اثرات‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن کے ہر اقدام کو پیشگی اندازہ لگا کر ناکام بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے لیے دنیا کو شواہد فراہم کرنا ایک بڑا چیلنج تھا لیکن پاکستانی فورسز نے بھارتی طیارے گرانے کے بعد فوری طور پر ان کی تباہ شدہ باقیات کی تصاویر اور ویڈیوز دنیا کے سامنے پیش کیں جس سے پاکستان کا مؤقف مضبوط ہوا۔ وزیر داخلہ نے خفیہ محاذ پر خدمات انجام دینے والے ’’گمنام سپاہیوں‘‘ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم نے اس جنگ میں اللہ کی مدد کو بھی دیکھا، بھارتی فوج کے داغے گئے سات میزائل ہدف کو نہ لگ سکے اور دشمن کی بار بار کوششوں کے باوجود پاکستان کے اڈے محفوظ رہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایمان، عزم اور یقین وہ ہتھیار ہیں جو اللہ کی نصرت کو دعوت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے بھارتی جارحیت کا جرات مندانہ جواب دیا اور تمام اہداف حاصل کیے۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی وفد کے ساتھ ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کو چمکتی گاڑی اور پاکستان کو بوجھل ڈمپر قرار دے کر واضح کیا کہ جب دونوں ٹکراتے ہیں تو نتیجہ کیا نکلتا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت نے مکمل ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا جبکہ بھارت کی قیادت آپس میں متضاد بیانیے دیتی رہی۔ انہوں نے اجیت دوول اور امیت شاہ کو مودی کے ڈرامے کے اصل کردار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی بھارت کو تباہی کی طرف لے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کھلے عام بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی پشت پناہی کر رہا ہے، جس کے ٹھوس شواہد پاکستان کے پاس موجود ہیں۔

محسن نقوی نے واضح کیا کہ پاکستان بھارت کا پیچھا کرتا رہے گا جب تک کشمیری عوام کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت نہیں مل جاتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی طیارے گرائے جانے کے بعد شدید عالمی دباؤ کے باوجود وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ڈٹ کر بھارت کو بھرپور جواب دیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025