Business Recorder - World

صنعاء کے جنوب میں بجلی گھر پر حملہ کیا گیا، حوثی ٹی وی کا دعویٰ
حوثی باغیوں کے زیر انتظام نشریاتی ادارے المسیرہ ٹی وی نے اتوار کی صبح اطلاع دی ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا کے جنوبی علاقے میں واقع ایک پاور پلانٹ پر جارحیت کی گئی، جس کے نتیجے میں اس کے کچھ جنریٹرز بند ہو گئے۔

یمنی چینل نے اس جارحیت کے ماخذ کی نشاندہی نہیں کی۔

المسیرہ کے مطابق واقعے کے نتیجے میں لگی آگ بجھانے کے لیے ٹیمیں کام کر رہی ہیں، جبکہ سول ڈیفنس کے ایک ذریعے نے بھی اس کی تصدیق کی۔

رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل صنعا میں کم از کم دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

اسرائیل یمن پر بمباری کر رہا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں ایران کے حامی حوثیوں کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے حملوں کے جواب میں کی جا رہی ہیں۔

یمنی گروپ نے اسرائیل کی جانب میزائل فائر کیے ہیں جن میں سے زیادہ تر کو روک دیا گیا ہے۔ حوثیوں کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں غزہ کی جنگ میں فلسطینیوں کی حمایت کے طور پر کی جا رہی ہیں۔

امریکا اور برطانیہ بھی اس سے قبل یمن میں حوثیوں کے خلاف حملے کر چکے ہیں۔

مئی میں امریکا نے حوثیوں کے ساتھ ایک حیران کن معاہدے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت اس نے بمباری مہم روکنے پر اتفاق کیا تھا، بشرطیکہ حوثی سمندری جہاز رانی پر حملے بند کر دیں، تاہم حوثیوں نے کہا تھا کہ اس معاہدے میں اسرائیل کو استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔