Business Recorder - Opinion

سندھ طاس معاہدہ: مستقل ثالثی عدالت کا فیصلہ
دی ہیگ میں قائم مستقل ثالثی عدالت (پی سی اے) کا اگست 2025 میں دیا گیا فیصلہ صرف ایک قانونی اعلان نہیں بلکہ پاکستان کی دہائیوں پر محیط سفارتی کوششوں کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے، جو اس نے اپنے دریاؤں کو بالائی مداخلت سے بچانے کے لیے کی ہیں۔

اپنے فیصلے میں عدالت نے قرار دیا ہے کہ اسے پاکستان کی اس شکایت پر مکمل دائرۂ اختیار حاصل ہے، جو بھارت کے مغربی دریاؤں، یعنی دریائے سندھ، جہلم اور چناب، پر بننے والے پن بجلی منصوبوں کے خلاف ہے۔ عدالت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ بھارت کو ایسے منصوبے معاہدے کی تکنیکی شرائط کے عین مطابق ہی ڈیزائن کرنے ہوں گے۔

فیصلے میں لفظ ”عین مطابق“ (strictly) کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان برسوں سے بھارت پر یہ الزام لگا رہا ہے کہ وہ ”بہترین انجینیئرنگ طریقۂ کار“ کے نام پر معاہدے کی شرائط کو توڑ مروڑ کر پانی کے بہاؤ پر زیادہ کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ عدالت نے اب تصدیق کر دی ہے کہ معاہدہ بھارت کو ایسی یکطرفہ تشریحات کی اجازت نہیں دیتا۔

یہ معاہدہ 1960 میں ورلڈ بینک کی ثالثی سے طے پایا تھا، جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان چھ دریاؤں کی تقسیم کی گئی: تین مشرقی دریا بھارت کو اور تین مغربی دریا پاکستان کو دیے گئے۔ بھارت کو مغربی دریاؤں پر غیر استعمالی (non-consumptive) مقاصد، یعنی ایسا استعمال جس میں وسیلہ (مثلاً پانی) استعمال تو کیا جاتا ہے، لیکن ختم یا ضائع نہیں کیا جاتا، یعنی واپس چھوڑ دیا جاتا ہے تاکہ دوسرا فریق بھی اسے استعمال کر سکے، جیسے کہ رن آف دی ریور پن بجلی منصوبوں کی اجازت دی گئی ہے، لیکن ان کے ساتھ سخت تکنیکی حدود بھی رکھی گئی تھیں، جن میں ڈیم کے ڈیزائن اور پانی کے ذخیرے کی مقدار شامل ہے۔

یہ فیصلہ پاکستان کے لیے ایک قانونی فتح اور بھارت کے لیے ایک سیاسی آزمائش ہے۔ تاہم، یہ معاملے کا اختتام نہیں بلکہ شاید پاکستان کے لیے تنازع کے حل کے ایک طویل عمل کا نقطۂ آغاز ہے۔ مستقبل کا راستہ پیچیدہ اور چیلنج سے بھرپور ہے۔

عمل بتدریج  بڑھنے کے دوران ممکنہ چیلنجز:

عدالت کے فیصلے کی حرمت اور ”بھارت کی قانونی چالاکیوں کی گنجائش“:

عدالت کا فیصلہ لازمی اور پابند ہے، لیکن اس پر عملدرآمد ایک الگ اور پیچیدہ معاملہ ہے۔ قانونی لحاظ سے، بھارت کے پاس مستقل ثالثی عدالت (پی سی اے) کے فیصلے کو مسترد کرنے کی زیادہ گنجائش نہیں۔

خود سندھ طاس معاہدے کا طے شدہ تنازع حل کرنے کا طریقہ کار، جو دونوں ممالک نے تسلیم کیا ہے، یہ واضح کرتا ہے کہ اگر دو طرفہ بات چیت ناکام ہو جائے تو ثالثی کا فیصلہ فوری نافذ العمل ہوگا۔

لیکن بھارت جو کچھ کر سکتا ہے وہ زیادہ تر سیاسی اور طریقہ کار کے دائرے میں ہے: عمل درآمد میں تاخیر، ڈیزائن میں تبدیلیوں پر طویل تکنیکی مشاورت کا بہانہ، یا فیصلے پر جزوی عمل کرتے ہوئے اپنے بیشتر منصوبے باقی رکھنا۔

بھارت اس فیصلے کو ایک موقع کے طور پر استعمال کر کے معاہدے کو جدید بنانے کی بحث دوبارہ چھیڑ سکتا ہے، ایسی چال جو ممکنہ طور پر پاکستان کی محنت سے حاصل کی گئی ضمانتوں کو کمزور کر سکتی ہے۔

بھارت کی ثالثی عدالت کے فیصلے کو تسلیم کرنے کی صورتحال:

یہ توقع رکھنا کہ بھارت بغیر کسی شرط کے فیصلہ قبول کر لے گا، غیر حقیقی ہے۔ قانونی طور پر، فیصلے کو کالعدم کرنا ممکن نہیں، لیکن سیاسی طور پر بھارت عملدرآمد میں سستی کر سکتا ہے یا پہلو تہی اختیار کر سکتا ہے۔

بھارت پہلے ہی ثالثی کے راستے پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کر چکا ہے، اور وہ ”غیر جانب دار ماہر“ (نیوٹرل ایکسپرٹ) کی راہ کو ترجیح دیتا ہے، کیونکہ وہ راستہ تکنیکی سمجھوتے کی زیادہ گنجائش فراہم کرتا ہے۔

فیصلے کو بغیر کسی چیلنج کے تسلیم کرنا بھارت کے اندرونی سیاسی ماحول میں پاکستان کے آگے جھکاؤ کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

زیادہ امکان ہے کہ بھارت جزوی عملدرآمد کی پالیسی اپنائے، یعنی کچھ ڈیزائن میں تبدیلیاں کر کے عدالت کو مطمئن کرنے کی کوشش کرے، لیکن اپنی پن بجلی منصوبوں کی بنیادی ساخت کو برقرار رکھے۔

فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے سے ’نفاذ کا خلا‘

پی سی اے کے پاس نہ تو انسپکٹر بھیجنے کا اختیار ہے اور نہ ہی وہ پابندیاں عائد کر سکتی ہے۔ اس کی طاقت صرف بین الاقوامی قانون کی اخلاقی حیثیت اور واضح نافرمانی کی سیاسی قیمت میں ہے۔

ورلڈ بینک، جو سندھ طاس معاہدے کا ضامن ہے، سفارتی دباؤ ڈال سکتا ہے اور بین الاقوامی ترقیاتی فنڈز کے بہاؤ کو متاثر کر سکتا ہے۔
لیکن اگر عالمی برادری فعال طور پر شامل نہ ہو تو عملدرآمد کا یہ عمل ایک طویل، سست اور تکنیکی پیروی کا مرحلہ بن سکتا ہے، نہ کہ فیصلہ کن کارروائی۔

بدلتا ہوا منظرنامہ:

قریب المدت میں سب سے ممکنہ صورتحال ”قابو میں رکھی گئی کشیدگی“ (منیجڈ ٹینشن) ہے۔ بھارت عمل درآمد میں تاخیر کرے گا، پاکستان احتجاج کرے گا، لیکن دونوں فریق معاہدے کے باضابطہ خاتمے سے گریز کریں گے۔

سندھ طاس معاہدہ (آئی ڈبلیو ٹی) گزشتہ چھ دہائیوں میں جنگوں اور سیاسی بحرانوں کے باوجود قائم رہا ہے؛دونوں ممالک اس کا خاتمہ اپنے سر لینے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

تاہم، اب صورتحال بدل رہی ہے، موسمیاتی تبدیلی اور داخلی سیاست اس معاہدے کی بنیادوں کو غیر مستحکم کر رہی ہیں۔ پگھلتے ہوئے گلیشیئر، بےترتیب مون سون اور بڑھتی ہوئی آبادی پانی پر دباؤ کو شدید تر بنا رہے ہیں۔ اگر دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اور بڑی کشیدگی واقع ہوتی ہے، جیسا کہ 2019 کے پلوامہ حملے کے بعد ہوا، تو پانی کا مسئلہ محض ایک قابلِ انتظام تنازع نہ رہے گا بلکہ ایک ”ریاستی ہتھیار“ کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے۔

پاکستان کے لیے بدترین منظرنامہ:

پاکستان کے لیے خوفناک ترین صورتحال یہ ہو سکتی ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے سے دستبرداری یا اس پر عملدرآمد معطل کرنے کا اعلان کر دے، یہ ایک ایسا خیال ہے جو بھارتی سیاسی حلقوں میں وقتاً فوقتاً زیرِ بحث آتا رہتا ہے۔

ایسی کسی بھی کارروائی کا نتیجہ ایک سفارتی طوفان کی صورت میں نکل سکتا ہے اور یہ عالمی مداخلت کو دعوت دے گا۔

لیکن موجودہ دنیا کثیر قطبی اور تجارتی مفادات پر مبنی (ٹرانزیکشنل) بنتی جا رہی ہے، لہٰذا اس خطرے کو مکمل طور پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

ایک موقع، جس پرپیشرفت ممکن ہے

فی الحال پاکستان بجا طور پر ایک قانونی اور سفارتی فتح کا دعویٰ کر سکتا ہے۔ تاہم، یہ کامیابی اسی وقت اہمیت اختیار کرے گی جب اسلام آباد اسے قابلِ عمل تعمیل میں بدلنے میں کامیاب ہو۔ اس مقصد کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان ورلڈ بینک کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے،اُن دیگر دریائی ممالک کے ساتھ رابطہ اور ہم آہنگی پیدا کرے جو اسی طرح کی بالائی سطح کی مداخلتوں کا سامنا کر رہے ہیں اور عالمی سطح پر اس مسئلے کو زندہ رکھنے کے لیے سوچ سمجھ کر عوامی سفارت کاری اختیار کرے۔

پاکستان کے لیے یہ معاملہ بقاء اور سلامتی سے جڑا ہوا ہے، ملک کی تقریباً 80 فیصد زراعت اور پن بجلی کا ایک نمایاں حصہ ان دریاؤں کے بلا تعطل بہاؤ پر انحصار کرتا ہے۔ اگر بالائی علاقوں میں کوئی بھی تبدیلی واقع ہوتی ہے، خواہ اسے ”معمولی“ ہی کیوں نہ کہا جائے، تو وہ
فصلوں کی بوائی اور کاشت کے نظام الاوقات کو متاثر کر سکتی ہے، بجلی کی پیداوار میں رکاوٹ ڈال سکتی ہے اور دیہی علاقوں کے روزگار کو سنگین نقصان پہنچا سکتی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025