Business Recorder - Pakistan

پاکستان اور امریکہ کا نئے تجارتی معاہدے کو آگے بڑھانے کا عزم
پاکستان اور امریکہ نے اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور ایک نئے تجارتی معاہدے کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا جس کا مقصد مارکیٹ تک رسائی میں اضافہ، سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور اہم شعبوں میں باہمی تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔

یہ پیش رفت جمعہ کو فنانس ڈویژن میں امریکی سفارتخانے کی قائم مقام سفیر نٹالی بیکر اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے درمیان اعلیٰ سطح ملاقات کے دوران سامنے آئی۔

گزشتہ ماہ امریکی انتظامیہ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط شدہ ایگزیکٹو آرڈر کے تحت پاکستانی مصنوعات پر 19 فیصد باہمی ٹیرف عائد کیا، جو ابتدائی طور پر تجویز کردہ 29 فیصد کے مقابلے میں کم ہے۔

پاکستان کی نظر ثانی شدہ ٹیرف کی شرح کئی علاقائی معیشتوں بھارت (50 فیصد)، بنگلہ دیش (20 فیصد)، ویتنام (20 فیصد) اور سری لنکا (20 فیصد)سے کم ہے۔

ملاقات میں دوطرفہ تجارتی تعلقات، کاروبار، اور پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کے فروغ کے مواقع زیر غور آئے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی معیشت نے مثبت موڑ لیا ہے اور موڈیز کی حالیہ درجہ بندیجو تینوں بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں کے جائزے سے ہم آہنگ ہے ثبوت ہے کہ حکومت کی سخت اور ضروری اصلاحات مثبت نتائج دے رہی ہیں۔

محمد اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان کی جرات مندانہ ٹیرف اصلاحات کا مقصد تجارت کو آزاد کرنا اور ملک کو برآمدات پر مبنی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

وزیر خزانہ نے امریکہ کا پاکستان کو مسلسل اقتصادی اور ترقیاتی تعاون فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اپنے حالیہ واشنگٹن دورے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہاں انہوں نے امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لوٹ نِک اور امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گرئیر سے ملاقاتیں کیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دی جا سکے۔

انہوں نے زور دیا کہ یہ معاہدہ اقتصادی تعاون کا نیا دور شروع کرے گا، خاص طور پر توانائی، معدنیات، آئی ٹی، کرپٹو کرنسی اور دیگر شعبوں میں، مارکیٹ تک رسائی بڑھائے گا، سرمایہ کاری کو فروغ دے گا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرے گا۔

وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کے انفرااسٹرکچر، ترقیاتی منصوبوں، ڈیجیٹل اور معدنی شعبوں میں سرمایہ کاری میں اضافے کا سبب بنے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع میں گہری دلچسپی لے رہی ہیں، خاص طور پر سپلائی چین، پیداوار، پراجیکٹ مینجمنٹ، توانائی، اہم معدنیات، کان کنی اور تیل کی تلاش کے شعبوں میں۔

ملاقات کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ دونوں ممالک قریبی تعاون جاری رکھیں گے تاکہ اقدامات کے مثبت نتائج حاصل ہوں اور تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔