Business Recorder - World

لبنانی صدر کا ایرانی سیکورٹی چیف کو ہر قسم کی مداخلت مسترد کرنے کا پیغام
لبنان کے صدر جوزف عون نے بدھ کے روز  دورہ کرنے والے ایرانی سیکورٹی چیف علی لاریجانی سے ملاقات میں ملک کے داخلی معاملات میں کسی بھی قسم کی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے منصوبے پر ایرانی بیانات کو غیر تعمیری قرار دیا۔

لبنانی حکومت نے حال ہی میں فوج کو حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے منصوبے کی تیاری کا حکم دیا تھا، جس کی ایران نے مخالفت کی ہے۔ بیروت پہنچنے پر علی لاریجانی نے اعلان کیا کہ ایران حزب اللہ کی حمایت جاری رکھے گا۔

صدر جوزف عون نے کہا کہ ہم اپنے داخلی معاملات میں مداخلت کو مسترد کرتے ہیں… کسی کے لیے غیر ملکی حمایت کے بل بوتے پر اسلحہ رکھنا یا استعمال کرنا ممنوع ہے۔

حزب اللہ نے ایک سال تک جاری رہنے والی اسرائیل کے ساتھ لڑائی میں شدید جانی و مالی نقصان اٹھایا، جو نومبر 2024 میں جنگ بندی پر ختم ہوئی۔ اس دوران شام کے صدر بشار الاسد کا تختہ الٹنے سے حزب اللہ اپنے اہم اسلحہ سپلائی راستے سے محروم ہوگئی۔

امریکہ کی حمایت یافتہ نئی لبنانی حکومت حزب اللہ کے اثر و رسوخ کو مزید محدود کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جبکہ ایران کا محورِ مزاحمت خطے میں اسرائیل مخالف مسلح گروہوں کا جال ہے، جس میں حماس اور یمن کے حوثی شامل ہیں۔