Business Recorder - Markets

نئے ماڈلز کی آمد سے جولائی 2025 میں کاروں کی فروخت میں 28 فیصد اضافہ
پاکستان میں جولائی 2025 کے دوران کاروں کی فروخت میں سالانہ  بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی بنیادی وجوہات حالیہ مہینوں میں نئے ماڈلز کی لانچنگ اور کم شرح سود پر دستیاب آٹو فنانسنگ کو قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی اے ایم اے) کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2025 میں 11,034 یونٹس فروخت ہوئیں، جبکہ جولائی 2024 میں یہ تعداد 8,589 یونٹس تھی۔

ٹاپ لائن ریسرچ کی تجزیہ کار مائیشہ سہیل کے مطابق سالانہ بنیاد پر فروخت میں اضافہ میعشت کے نسبتاً مستحکم ماحول، کم شرح سود اور افراطِ زر میں کمی کا عکاس ہے، جس نے صارفین کا اعتماد بحال کیا ہے۔

مائیشہ سہیل نے توقع ظاہر کی کہ مالی سال 2025–26 میں آٹو سیلز کا یہ رجحان برقرار رہے گا کیونکہ مارکیٹ میں مختلف انجن اقسام، بشمول ہائبرڈ اور پلگ اِن ہائبرڈ ماڈلز کی مضبوط لانچنگ لائن اَپ موجود ہے۔

تاہم جولائی 2025 میں کاروں کی فروخت ماہانہ (ایم او ایم) بنیاد پر 49 فیصد کم رہی، جس کی بڑی وجہ جون 2025 میں فروخت کا غیر معمولی بلند سطح پر جانا تھا۔

اے ایچ ایل ریسرچ کی تجزیہ کار مینکا کرپلانی کے مطابق یہ کمی دراصل جون میں بلند فروخت کے اثر ( ہائی بیس ایفکیٹ ) کی وجہ سے ہے، جب صارفین نے وفاقی بجٹ 2025–26 میں گاڑیوں پر مجوزہ ٹیکسوں میں اضافے سے پہلے بڑی تعداد میں خریداری کی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ اضافی خریداری الیکٹرک گاڑیوں پر ای وی ایڈاپشن لیوی اور 850cc گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کو 12.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کیے جانے کے اعلان کے بعد دیکھنے میں آئی۔

کمپنی وار فروخت کی تفصیل:

انڈس موٹر کمپنی نے جولائی 2025 میں سالانہ بنیاد پر فروخت میں دو گنا اضافہ کے ساتھ 3,337 یونٹس فروخت کیے۔

ٹاپ لائن ریسرچ کے مطابق یہ اضافہ بالخصوص فورچیونر اور آئی ایم وی سیگمنٹ کی ماہانہ 17 فیصد بہتری کی وجہ سے ممکن ہوا جبکہ کرولا، یارِس اور کراس کی طلب بھی مستحکم رہی۔

ہنڈائی نشاط کی فروخت میں 2.1 گنا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے تحت جولائی میں 1,225 یونٹس فروخت ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ماہانہ بنیاد پر صرف ہنڈائی پورٹر کی فروخت میں 31 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ٹکسن اور ایلانٹرا کی سالانہ فروخت میں بالترتیب 5 گنا اور 4 گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سازگار انجنیئرنگ (SAZEW) کی فروخت میں جولائی کے دوران 31 فیصد سالانہ اضافہ ہوا۔

ٹاپ لائن کے تبصرے کے مطابق  یہ اضافہ اس یقین دہانی سے تقویت پایا کہ وفاقی بجٹ کے اقدامات کا کمپنی کی فلیگ شپ گاڑی ہیول کی قیمت پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ مزید براں ہیول کا فیس لفٹ ماڈل متعارف کرائے جانے سے فروخت میں مزید بہتری دیکھی گئی، جب کہ ایچ 6 پی ایچ ای وی ( H6 PHEV) ویریئنٹ کی متوقع آمد سے اگست میں مزید فروغ کا امکان ہے۔

ہونڈا ایٹلس (ایچ سی اے آر) نے جولائی 2025 میں 1,500 یونٹس کے ساتھ 61 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا۔

دوسری جانب پاک سوزوکی موٹر کمپنی (پی ایس ایم سی) کی فروخت 18 فیصد سالانہ کمی کے ساتھ نیچے آئی۔

دو اور تین پہیوں والی گاڑیوں (موٹر سائیکل و رکشہ) کی فروخت جولائی 2025 میں 44 فیصد اضافہ کے ساتھ 122,441 یونٹس تک پہنچ گئی۔

اس میں 542 یونٹس الیکٹرک موٹر سائیکل اور الیکٹرک تھری ویلرز پر مشتمل تھے، جو کہ حال ہی میں اعداد و شمار میں شامل کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق روڈ پرنس کے اعداد و شمار تاحال موصول نہیں ہوئے، جن کے اضافے سے مزید 2,000 یونٹس کا امکان ہے۔

ٹریکٹر انڈسٹری نے جولائی 2025 میں 1,195 یونٹس فروخت کیے، جو کہ سالانہ بنیاد پر 18 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 57 فیصد کمی ظاہر کرتے ہیں۔

مائیشہ سہیل کے مطابق یہ کمی زرعی شعبے کی کمزور مالی حالت کی عکاسی کرتی ہے۔

دوسری جانب ٹرک اور بسوں کی فروخت 374 یونٹس رہی، جس میں 22 فیصد سالانہ اضافہ مگر 49 فیصد ماہانہ کمی ریکارڈ کی گئی۔