Business Recorder - Markets

ریکوڈک منصوبہ، بیریک گولڈ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سہولت کار نہیں، سی ای او
بیرک مائننگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک بریسٹو نے پیر کے روز کہا ہے کہ ریکوڈک تانبہ و سونا منصوبے میں ان کی کمپنی پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کسی قسم کا سہولت کار (فیسلی ٹیٹر) کا کردار ادا نہیں کر رہی۔

انہوں نے یہ بیان رائٹرز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں دیا ہے، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ کمپنی منصوبے میں بطور شراکت دار کام کر رہی ہے اور دونوں حکومتوں کے درمیان براہِ راست بات چیت میں ملوث نہیں۔

مارک بریسٹو کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اطلاعات ہیں کہ سعودی عرب کا خودمختار سرمایہ کاری فنڈ (پی آئی ایف) پاکستانی حکومت کے ساتھ ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کے لیے مذاکرات کر رہا ہے۔

انٹرویو کے دوران بریسٹو نے کہا کہ ورلڈ گولڈ کونسل امریکی حکومت کی جانب سے سونے کی چھڑیاں (گولڈ بار) پر ممکنہ ٹیرف سے متعلق وضاحت کی منتظر ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا کان کنی کی کمپنیوں پر اثر معمولی ہو گا کیونکہ وہ ”پرائس ٹیکرز“ ہیں، یعنی مارکیٹ قیمت کے مطابق کام کرتی ہیں، نہ کہ قیمت مقرر کرنے والے۔

مالی کے ساتھ جاری تنازع کے حوالے سے بریسٹو نے کہا ہے کہ بیرک نے اس مرحلے پر اپنی لوولوگونکوتو سونے کی کان کسی تیسرے فریق کو فروخت کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

کینیڈین کان کنی کمپنی بیریک نے پیر کو جاری کردہ رپورٹ میں بتایا کہ سال کی دوسری سہ ماہی میں کمپنی کی آمدن توقعات سے بہتر رہی، جس کی وجہ سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہے، اگرچہ پیداوار میں کچھ کمی ہوئی، بالخصوص مالی سے۔

مغربی افریقی ملک مالی میں فوجی حکومت نے جون 2024 میں عارضی طور پر لوولو-گونکوتو سونے کی کان کا کنٹرول سنبھال لیا، جس سے بیریک گولڈ کے ساتھ جاری تنازع شدت اختیار کر گیا۔ تنازع کی بنیاد کمپنی کی جانب سے نئے کان کنی معاہدے پر دستخط سے انکار اور محصولات کی عدم ادائیگی بتائی گئی ہے۔

بیرک نے پیر کو جاری کردہ اپنی سہ ماہی مالیاتی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مالی میں کان پر کنٹرول کھو دینے کے باعث کمپنی کو 1.03 ارب ڈالر کا قبل از ٹیکس نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

بیرک گولڈ کے سی ای او مارک بریسٹو نے بتایا ہے کہ کمپنی کے پاس ریکوڈک منصوبے میں 50 فیصد ملکیتی حصہ ہے، جب کہ باقی 50 فیصد حکومتِ پاکستان اور صوبہ بلوچستان کے پاس ہے۔ انہوں نے ریکوڈک کو دنیا کے سب سے بڑے غیر ترقی یافتہ تانبہ و سونا کے ذخائر میں شمار کیا۔

انہوں نے کہا کہ 2024 کے دوران ریکوڈک کا فیزیبلٹی اسٹڈی مکمل کیا گیا، جس کے مطابق اس مقام پر 15 ملین ٹن تانبہ اور 2 کروڑ 60 لاکھ اونس سونا موجود ہے۔

بریسٹو کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی ترقی پاکستان کی کمزور معیشت پر مثبت اثرات مرتب کرے گی، اور اسے ایک اسٹریٹجک موقع قرار دیا جو ملکی سرمایہ کاری، ملازمتوں اور برآمدات میں اضافے کا سبب بنے گا۔