Business Recorder - World

غزہ میں نیا فوجی آپریشن جلد شروع ہوگا، نیتن یاہو
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں نئی فوجی کارروائی کو ”جلد مکمل“ کرنے کی توقع رکھتے ہیں، جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطینی علاقے میں انسانی تکالیف ختم کرنے کے مطالبات پیش کیے گئے۔

نیتن یاہو نے سیکیورٹی کابینہ کی منظوری کے بعد کہا کہ ان کے پاس ”کام مکمل کرنے“ اور حماس کو شکست دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں تاکہ اسرائیلی یرغمالیوں کو آزاد کرایا جا سکے۔ غزہ سٹی میں اتوار کو اسرائیلی فضائی حملے تیز ہو گئے، جن میں کم از کم پانچ افراد سبرا علاقے میں ہلاک ہوئے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق شفا اسپتال کے قریب صحافیوں کے خیمے پر بھی میزائل لگا، جس میں سات افراد مارے گئے، جن میں الجزیرہ کے صحافی انس الشریف اور محمد قریقیہ شامل تھے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ انس الشریف حماس کے سیل کے سربراہ تھے اور بطور صحافی کام کر رہے تھے، تاہم اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ نے گزشتہ ماہ ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔

نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گفتگو میں کہا کہ نئی کارروائی کا مقصد حماس کے باقی دو مضبوط گڑھ ختم کرنا ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ غزہ پر قبضہ ان کا ہدف نہیں بلکہ سرحد کے ساتھ ایک سیکیورٹی بیلٹ قائم کرنا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی نمائندے نے نیتن یاہو کا دفاع کیا اور کہا کہ واشنگٹن انسانی ضروریات کو پورا کرنے، یرغمالیوں کی رہائی اور امن قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

یورپی ممالک نے کہا کہ اسرائیلی منصوبہ قحط کو مزید بڑھا دے گا، جو پہلے ہی غزہ میں پھیل رہا ہے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھوک اور غذائی قلت سے مزید پانچ افراد، جن میں دو بچے شامل ہیں، جاں بحق ہوئے، جس سے اس طرح کی اموات کی تعداد 217 ہو گئی ہے۔

حماس کے زیرانتظام میڈیا کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک 23 افراد فضائی امداد کی ترسیل کے دوران ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری لڑائی میں 61 ہزار سے زائد فلسطینی مارے گئے ہیں۔