Business Recorder - Pakistan

آرمی چیف کی امریکی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) سرکاری دورے پر امریکہ میں موجود ہیں۔

دورے کے دوران انہوں نے امریکی سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ ساتھ پاکستانی نژاد کمیونٹی کے ارکان سے بھی اعلیٰ سطح ملاقاتیں کیں۔

ٹمپا میں آرمی چیف نے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سبکدوش ہونے والے کمانڈر جنرل مائیکل ای کوریلا  کی ریٹائرمنٹ تقریب اور ایڈمرل بریڈ کوپر کی بطور کمانڈر تقرری کی تقریب میں شرکت کی۔

آرمی چیف نے جنرل مائیکل ای کوریلا  کی شاندار قیادت اور پاک۔امریکہ عسکری تعاون کو مضبوط بنانے میں ان کی قیمتی خدمات کو سراہا اور ایڈمرل بریڈ کوپر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ باہمی تعاون سے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ جاری رہے گا۔

آرمی چیف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین سے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ انہوں نے جنرل ڈین کین کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے دوست ممالک کے ڈیفنس چیفس سے بھی تبادلۂ خیال کیا۔

پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن میں آرمی چیف نے انہیں پاکستان کے روشن مستقبل پر پُراعتماد رہنے اور سرمایہ کاری کے فروغ میں فعال کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔ کمیونٹی کے ارکان نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنی بھرپور حمایت کے عزم کو دہرایا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025