Business Recorder - World

کربلا میں کلورین گیس لیک ہونے سے سیکڑوں زائرین کی حالت خراب
عراق میں کلورین گیس کے اخراج سے 600 سے زائد زائرین سانس کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے تاہم تمام مریضوں کو طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا۔

وزارت صحت کے مطابق کربلا میں کلورین گیس کے اخراج کے بعد 621 افراد کو دم گھٹنے کی شکایت ہوئی۔ تمام مریضوں کو اسپتال میں ضروری علاج فراہم کرنے کے بعد صحت یاب ہونے پر گھر بھیج دیا گیا۔

یہ واقعہ رات گئے کربلا اور نجف کے درمیان واقع ایک واٹر ٹریٹمنٹ اسٹیشن پر پیش آیا، جہاں سے کلورین گیس کا اخراج ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے بتایا کہ یہ لیکج کربلا-نجف روڈ پر پانی کے ایک اسٹیشن سے ہوئی۔

اس سال لاکھوں شیعہ زائرین کربلا کا رخ کر رہے ہیں، جہاں امام حسینؓ اور حضرت عباسؓ کے مزارات ہیں، تاکہ اربعین کے موقع پر حضرت امام حسینؓ کی شہادت کی یاد منائی جا سکے۔

عراق کا زیادہ تر بنیادی ڈھانچہ عشروں کے تنازعات اور بدعنوانی کے باعث خستہ حال ہے، اور حفاظتی معیارات کی پابندی اکثر نظر انداز کر دی جاتی ہے۔ جولائی میں مشرقی شہر کوت کے ایک شاپنگ مال میں لگنے والی بڑی آگ میں 60 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔