Business Recorder - Pakistan

غزہ پر اسرائیلی کنٹرول کا منصوبہ خطرناک اشتعال انگیزی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے جمعہ کے روز اسرائیلی کابینہ کی جانب سے غزہ سٹی پر غیرقانونی کنٹرول کے منصوبے کی منظوری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینی عوام کے خلاف پہلے سے جاری تباہ کن جنگ میں خطرناک شدت قرار دیا ہے۔

وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا ہے کہ فوجی کارروائیوں میں اس توسیع سے پہلے سے موجود انسانی بحران مزید سنگین ہو گا اور خطے میں **پائیدار امن کی ہر امید دم توڑ جائے گی۔

انہوں نے اس تباہی کی جڑ کی نشان دہی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس مسلسل المیے کی اصل وجہ کو فراموش نہیں کرنا چاہیے، اور وہ ہے اسرائیل کا طویل، غیرقانونی قبضہ۔ جب تک یہ قبضہ برقرار ہے، امن ایک خواب ہی رہے گا۔

یہ ردعمل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کے وزیرِاعظم بنجمین نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک غزہ کی پوری پٹی پر فوجی کنٹرول قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، باوجود اس کے کہ اس پالیسی کو عالمی اور ملکی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

چند گھنٹے بعد اسرائیلی سیاسی و سیکیورٹی کابینہ نے غزہ سٹی پر قبضے کے منصوبے کی باقاعدہ منظوری دے دی۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجمین نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ڈیفنس فورسز غزہ سٹی کا کنٹرول سنبھالنے کی تیاری کرے گی، جب کہ جنگی علاقوں سے باہر موجود شہری آبادی کو انسانی امداد فراہم کی جائے گی۔

غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع غزہ سٹی اس علاقے کا سب سے بڑا شہر ہے اور اس پر کنٹرول کا فیصلہ اسرائیلی قبضے کو مزید وسعت دینے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اس فیصلے کے چند گھنٹے بعد ہی بیلجیم اور ڈنمارک سمیت متعدد ممالک نے اسرائیل سے اپنا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا اور قابض ریاست کے اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیا۔

ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے دیرینہ مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے جائز حقوق، بشمول ان کے حقِ خود ارادیت اور آزاد و خودمختار ریاست فلسطین کے قیام کی مکمل اور غیر متزلزل حمایت کرتا ہے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، جیسا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کی قراردادوں میں واضح طور پر درج ہے۔

وزیراعظم نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اس غیرقانونی قبضے اور فوجی جارحیت کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے تاکہ خطے میں امن و استحکام کی راہ ہموار ہو سکے۔

وزیراعظم نے اسرائیلی جارحیت کو روکنے اور معصوم انسانوں کے تحفظ کے لیے عالمی طاقتوں سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم عالمی برادری سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری مداخلت کرے تاکہ اسرائیل کی بلاجواز جارحیت کو فی الفور روکا جا سکے، معصوم شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے، اور غزہ کے عوام کے لیے شدید ضرورت کی حامل انسانی امداد کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے۔