Business Recorder - Pakistan

حکومت نے صوبہ بلوچستان میں موبائل ڈیٹا سروس 3 ہفتوں کے لیے بند کر دی
ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ حکومت پاکستان نے حالیہ حملوں میں اضافے کے پس پردہ دہشت گردوں کے درمیان رابطے کو روکنے کے لیے صوبہ بلوچستان میں تین ہفتوں کے لیے سیل فون ڈیٹا سروسز کو معطل کر دیا ہے۔

دہشت گردوں نے حالیہ مہینوں میں حملوں میں اضافہ کیا ہے، خاص طور پر پاکستانی فوج پر، جس نے ان کے خلاف انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔

بدھ کے روز رائٹرز کے ذریعہ دیکھے گئے ایک حکمنامے میں، حکومت نے کہا ہے کہ صوبے ، جو چین کے بیلٹ اینڈ روڈ کے اہم منصوبوں کا مرکزہے، میں امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے موبائل ڈیٹا سروس کو رواں ماہ کے آخر تک معطل رکھا جائے گا۔

صوبائی حکومت کے ترجمان شاہد رند نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ موبائل سروس کو معطل کیا گیا ہے کیونکہ وہ (دہشت گرد) اسے رابطہ کاری اور معلومات کے تبادلے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ پاکستان کے رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں 8.5 ملین (85 لاکھ) سیل فون صارفین ہیں، جس کی سرحدیں افغانستان اور ایران سے ملتی ہیں۔ لیکن 240 ملین ( 24 کروڑ) کی قومی آبادی میں سے صرف 15 ملین ( ڈیڑھ کروڑ) نفوس کے ساتھ اس صوبے کی آبادی بہت کم ہے۔

یہ خبر پاکستان کی جانب سے گزشتہ ماہ کے آخر میں ایران کے لیے سڑک کے ذریعے سفر پر پابندی عائد کرنے کے بعد سامنے آئی ہے، جس کی وجہ سیکیورٹی خدشات بتائی گئی تھی۔

دہشت گرد زیادہ تر پاکستانی فوج یا چینی شہریوں اور ان کے مفادات کو نشانہ بناتے ہیں، لیکن حالیہ دنوں میں انہوں نے سینئر فوجی افسران کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

عسکری ترجمان نے بتایا ہے کہ منگل کے روز دہشت گردوں کی جانب سے نصب کیے گئے ایک بم دھماکے میں ایک افسر اور دو فوجی جوان جاں بحق ہو گئے ہیں۔

اس حملے کی ذمہ داری بلوچستان کی ایک دہشت گرد تنظیم، بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی ہے، جو حالیہ ہفتوں میں کئی سینئر افسران پر حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کر چکی ہے۔

یہ علاقہ گوادر بندرگاہ کا گڑھ ہے، جو بیجنگ نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام کے تحت پاکستان میں 65 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ایک حصے کے طور پر تعمیر کی ہے، جس کا مقصد چین کے عالمی اثر و رسوخ کو بڑھانا ہے۔

اسلام آباد اپنے روایتی حریف بھارت پر الزام لگاتا ہے کہ وہ اس علاقے میں دہشت گردوں کی مالی مدد اور حمایت کر رہا ہے تاکہ عدم استحکام پیدا ہو، کیونکہ پاکستان اس خطے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری حاصل کرنا چاہتا ہے، تاہم نئی دہلی ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔

مارچ میں بی ایل اے نے ایک ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا اور ایک حملے میں 400 سے زائد مسافروں کو یرغمال بنا لیا، جس میں 31 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 23 فوجی شامل تھے۔