Business Recorder - Markets

حبکو کے شیئر ہولڈرز نے تھر کوئلہ منصوبوں کے لیے 5.1 کروڑ ڈالر کی ضمانتوں کی منظوری دے دی
پاکستان کی توانائی پیدا کرنے والی سب سے بڑی نجی کمپنی، حب پاور کمپنی لمیٹڈ (حبکو) کے شیئر ہولڈرز نے تھر میں واقع اپنے دو اہم کوئلہ منصوبوں، تھر انرجی لمیٹڈ ( ٹی ای ایل) اور تھل نوا پاور تھر پرائیویٹ لمیٹڈ (ٹی این) ، کے لیے مالی ضمانتیں فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے، جن کی مجموعی مالیت 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک ہوگی۔

یہ پیش رفت کمپنی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے حالیہ نوٹس میں ظاہر کی گئی ہے۔

یہ فیصلہ 7 اگست 2025 کو ہونے والے ایک غیر معمولی جنرل اجلاس (ای او جی ایم ) میں کیا گیا، جہاں شیئر ہولڈرز نے قراردادیں منظور کیں، جن کے تحت ٹی ای ایل کے لیے 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اور ٹی این  کے لیے 2 کروڑ ڈالر تک کی ضمانتیں، بطور اسٹینڈ بائی لیٹر آف کریڈٹ، فراہم کرنے کی اجازت دی گئی، تاکہ ایکویٹی یا ماتحت قرض کے ذریعے فنڈنگ کی کمی پوری کی جا سکے۔

پاکستان کی توانائی پیدا کرنے والی سب سے بڑی نجی کمپنی حبکو نے اپنی اعلیٰ انتظامیہ کو اختیار دیا ہے کہ وہ بینکوں اور مالیاتی اداروں سے مذاکرات کرے، درکار سیکیورٹی فراہم کرے، اور ان مالی ضمانتوں کے اجرا و نگہداشت کے لیے ضروری معاہدے اور دستاویزات مکمل کرے۔

تھر انرجی لمیٹڈ (ٹی ای ایل) تھر بلاک-II میں واقع 330 میگاواٹ صلاحیت کا مائن-ماؤتھ کوئلے سے چلنے والا بجلی گھر ہے، جس میں حبکو کا 60 فیصد حصہ ہے۔

اسی طرح تھل نوا پاور تھر پرائیویٹ لمیٹڈ (ٹی این) بھی تھر بلاک-II، سندھ میں واقع 330 میگاواٹ کا مائن-ماؤتھ کوئلے پر مبنی منصوبہ ہے۔ حبکو کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی، حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ (ایچ پی ایچ ایل)، اس میں اس وقت 38.3 فیصد حصص کی مالک ہے۔

اس سے قبل حبکو نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمع کروائی گئی اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ وہ پہلے ہی ٹی ای ایل میں تقریباً 7 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اور ٹی این میں 5 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکی ہے۔ دونوں منصوبے حکومتِ پاکستان کی 2015 کی توانائی پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں، جو امریکی ڈالر کی بنیاد پر 20 فیصد منافع کی ضمانت دیتی ہے۔