Business Recorder - Business & Finance

کوہِ نور ٹیکسٹائل امریکا میں ذیلی کمپنی قائم کریگا، شیئرز کی تقسیم اور گارمنٹس یونٹ کی تکمیل جلد متوقع
کوہِ نور ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ (کے ٹی ایم ایل) جو کہ پاکستان کی معروف یارن برآمد کنندہ کمپنی ہے، امریکا میں اپنی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی قائم کر کے عالمی سطح پر اپنی موجودگی کو مزید وسعت دینے کے لیے تیار ہے۔

کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو اپنے حالیہ نوٹس میں آگاہ کیا کہ یہ اقدام ای کامرس اور جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعے بین الاقوامی ٹیکسٹائل مارکیٹوں میں اپنی رسائی کو مضبوط بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

نوٹس کے مطابق کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے امریکا میں مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی کے قیام کی منظوری دے دی ہے جو متعلقہ ریگولیٹری اجازت ناموں اور امریکی قوانین کی مکمل پاسداری سے مشروط ہے۔

مزید برآں بورڈ نے کوہِ نور ٹیکسٹائل ملز کے شیئرز کی سب ڈویژن (تقسیم) کی سفارش بھی کی ہے جس کا مقصد مارکیٹ میں لیکویڈیٹی میں اضافہ، سرمایہ کاروں کی بہتر رسائی اور شیئر ہولڈرز کی بنیاد کو وسیع کرنا ہے۔

نوٹس میں بتایا گیا کہ تجویز کے تحت ہر عام شیئر کی قیمتِ اصل (فیس ویلیو) کو 10 روپے سے کم کر کے 1 روپیہ کیا جائے گا جس سے شیئرز کی تعداد میں اضافہ ہوگا، تاہم ادا شدہ یا مجاز سرمایہ کی مجموعی مالیت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

سب ڈویژن کے بعد کمپنی کا سبسکرائب شدہ اور ادا شدہ سرمایہ جو اس وقت 10 روپے مالیت کے 50,911,011 عام شیئرز پر مشتمل ہے، بڑھ کر 1 روپے مالیت کے 509,110,110 شیئرز پر مشتمل ہو جائے گا۔

کمپنی کے مطابق اس اقدام سے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں مدد ملے گی اور ایکویٹی مارکیٹ میں کمپنی کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔

علاوہ ازیں کمپنی نے انکشاف کیا کہ اس کا نیا گارمنٹس یونٹ، جس میں فی شفٹ یومیہ 17,000 ملبوسات تیار کرنے کا انفرااسٹرکچر قائم کیا گیا ہے، موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی یعنی 30 ستمبر 2025 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

پہلے مرحلے میں اس یونٹ میں فی شفٹ یومیہ 5,000 ملبوسات کی پیداواری صلاحیت کے ساتھ پیداوار کا آغاز کیا جائے گا۔ اس سے کمپنی کو عمودی انضمام (Vertical Integration) کے فوائد حاصل ہوں گے جہاں گارمنٹس ڈویژن کمپنی کے ڈائنگ ڈویژن کی معاونت کرتے ہوئے صارفین کو مکمل تیار شدہ مصنوعات فراہم کرے گا۔