Business Recorder - Business & Finance

متحدہ عرب امارات کا اے ڈی پورٹس گروپ کراچی کے قریب صنعتی زون قائم کرنے کا خواہاں
متحدہ عرب امارات کی لاجسٹکس کمپنی اے ڈی پورٹس گروپ نے اسلام آباد میں اپنا پہلا نمائندہ دفتر قائم کرنے کے بعد کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم کے قریب ایک نیا صنعتی زون قائم کرنے کے امکانات کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔

اس مقصد کے لیے کمپنی نے پاکستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد کراچی اور قاسم بندرگاہوں کے نزدیک ایک مخصوص اور مربوط صنعتی زون کی ترقی کے امکانات کا جائزہ لینا ہے۔

یہ اہم پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب اے ڈی پورٹس گروپ نے اسلام آباد میں باضابطہ طور پر اپنا پہلا نمائندہ دفتر قائم کیا جو کہ کمپنی کے بین الاقوامی توسیعی منصوبے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نیا دفتر حکومت سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانے اور انفرااسٹرکچر و تجارتی منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے ایک کلیدی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔

دفتر بطور کلائنٹ سروس اور انتظامی مرکز بھی خدمات سرانجام دے گا جو جاری آپریشنز کو سپورٹ فراہم کرے گا اور بندرگاہوں، بحری امور، لاجسٹکس اور صنعتی ترقی کے شعبوں میں اسٹریٹجک شراکت داریوں کو فروغ دے گا۔

اسلام آباد دفتر کا قیام پاکستان میں اے ڈی پورٹس گروپ کی جانب سے کی جانے والی اہم سرمایہ کاریوں کا تسلسل ہے جن میں 295 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ شامل ہے جو کراچی پورٹ کے ایسٹ وارف پر کنٹینر، بلک اور جنرل کارگو ٹرمینلز کی بہتری و ترقی کے لیے مختص کی گئی ہے۔

اس موقع پر اے ڈی پورٹس گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور گروپ سی ای او کیپٹن محمد جمعہ الشامسی نے کہا کہ اسلام آباد میں ہمارے دفتر کا افتتاح عالمی سطح پر ہماری توسیعی حکمت عملی میں ایک اہم سنگِ میل ہے اور یہ پاکستان کے ساتھ ہمارے گہرے اور پائیدار عزم کا مظہر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام سرکاری اداروں اور اسٹریٹجک شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون کو فروغ دے گا اور اے ڈی پورٹس گروپ کو پاکستان کی معاشی ترقی میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر ابھارے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اہم بندرگاہی انفرااسٹرکچر میں گروپ کی سرمایہ کاری تجارت کے فروغ، صنعتی تنوع اور پائیدار ترقی کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔

دفتر کے افتتاح کے ساتھ ساتھ اے ڈی پورٹس گروپ نے پاکستان میں اپنے مربوط لاجسٹکس اور ڈیجیٹل تجارت کے نظام کو وسعت دینے کے لیے کئی اعلیٰ سطح معاہدوں پر بھی دستخط کیے۔

ان معاہدوں میں پاکستان سنگل ونڈو کے ساتھ ایک اسٹریٹجک اشتراک شامل ہے جس کے تحت کسٹمز اور تجارتی عمل کو سہل اور مؤثر بنانے کے لیے ایک مشترکہ ڈیجیٹل تجارتی پلیٹ فارم تیار کیا جائے گا۔

اسی طرح کمپنی نے بحریہ فاؤنڈیشن کے ساتھ بھی شراکت داری کی ہے تاکہ ڈریجنگ، ویسل پولنگ، اور میری ٹائم سروسز کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

اے ڈی پورٹس گروپ کی ذیلی کمپنی نوٹم لاجسٹکس نے کے جی ٹی ایل کے ساتھ مل کر ایک کثیر الجہتی لاجسٹکس راہداری قائم کرنے کا منصوبہ بھی شروع کیا ہے جس کا مقصد پاکستان کو وسطی ایشیا سے منسلک کرنا ہے، یہ راہداری فضائی، بحری اور زمینی نقل و حمل کے مربوط حل، ویئرہاؤسنگ، تقسیم اور کولڈ چین انفرااسٹرکچر پر مشتمل ہوگی۔

یاد رہے کہ اے ڈی پورٹس گروپ نے 2022 میں کراچی پورٹ کے ایسٹ وارف پر کنٹینر ٹرمینل برتھس 6 تا 10 کی ترقی و آپریشن کے لیے 50 سالہ رعایتی معاہدے کے ذریعے پاکستان میں اپنی موجودگی کا آغاز کیا۔

اس کے بعد 2023 میں ایک اور 50 سالہ رعایتی معاہدہ کیا گیا جس کے تحت برتھس 11 تا 17 کو جنرل اور بلک کارگو کے لیے ترقی دینا اور ان کا انتظام سنبھالنا شامل تھا۔