Business Recorder - World

درآمدی ادویات پر ٹیرف 250 فیصد تک بڑھ سکتا ہے، ٹرمپ کا انتباہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز کہا ہے کہ درآمدی دواؤں (فارماسیوٹیکلز) پر آئندہ عائد کی جانے والی ٹیرف ابتدائی طور پر کم شرح سے شروع ہوگی، لیکن ایک سے ڈیڑھ سال کے اندر اسے 150 فیصد اور پھر بالآخر 250 فیصد تک لے جایا جائے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ یہ اقدام اس لیے کیا جا رہا ہے کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ دواؤں کی پیداوار ہمارے ملک میں ہو۔

ٹرمپ نے یہ بات سی این بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی سیمی کنڈکٹرز پر بھی نئی درآمدی ڈیوٹیز جلد متعارف کرائی جائیں گی۔

اسی انٹرویو میں انہوں نے اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ وہ بھارت کی جانب سے روس سے تیل خریدنے پر شدید نالاں ہیں اور اس پر آئندہ 24 گھنٹوں میں بہت نمایاں ٹیرف لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اپریل میں ٹرمپ نے تقریباً تمام تجارتی شراکت داروں پر 10 فیصد درآمدی ٹیکس نافذ کیا تھا، تاہم کچھ مصنوعات کو اس سے مستثنیٰ رکھا گیا، جنہیں بعد میں الگ سے نشانہ بنایا جانا تھا۔

یہ سیکٹر مخصوص ٹیرف عمومی طور پر ان حکومتی تحقیقات کے بعد سامنے آتے ہیں، جن میں قومی سلامتی سے متعلق خدشات کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

سیمی کنڈکٹرز اور فارماسیوٹیکلز پر ٹرمپ انتظامیہ پہلے ہی تحقیقاتی عمل شروع کر چکی ہے اور اب ان رپورٹس کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں نئی ڈیوٹیوں کا نفاذ متوقع ہے۔

یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پہلے ہی درآمدی اسٹیل اور ایلومینیم پر 50 فیصد تک بھاری ٹیرف عائد کر چکی ہے جبکہ گاڑیوں اور اسپیئر پارٹس پر نسبتاً کم ٹیرف نافذ کیا گیا تھا۔