Business Recorder - World

برازیل کے سابق صدر بولسونارو نظر بند، ٹرمپ کا شدید ردعمل
برازیل کی سپریم کورٹ نے سابق صدر جائیر بولسونارو کو پیر کے روز گھر میں نظر بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2022 کے انتخابات کے بعد حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کی تھی۔

یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے جسٹس الیگزاندر ڈی مورائز نے دیا، جن پر حال ہی میں امریکی حکومت نے پابندیاں عائد کی ہیں۔ فیصلے میں کہا گیا کہ بولسونارو نے عدالتی پابندیوں کی خلاف ورزی کی، جن میں ان پر موبائل فون کے استعمال اور سیاسی سرگرمیوں میں شرکت پر پابندی تھی۔

امریکہ نے اس عدالتی اقدام کی مذمت کی اور کہا کہ لیگزاندر ڈی مورائز عدالتی اداروں کو سیاسی مخالفین کو دبانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کیس کو ”وِچ ہنٹ“ قرار دیتے ہوئے برازیل پر 50 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کر دیا، جو بدھ سے نافذ العمل ہوگا۔

بولسونارو نے عدالتی فیصلے کو ظلم اور جسٹس لیگزاندر ڈی مورائز کو آمر قرار دیا ہے۔ ان کے وکلاء نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سپریم کورٹ میں یہ مقدمہ بولسونارو کے حامیوں کی جانب سے جنوری 2023 میں برازیلیا میں پرتشدد مظاہروں کے بعد شروع کیا گیا تھا، جس کا موازنہ 6 جنوری 2021 کے امریکی کیپیٹل حملے سے کیا جا رہا ہے۔

یہ گرفتاری بولسونارو کے سیاسی مستقبل پر ایک اور بڑا وار ہے، جنہیں پہلے ہی 2030 تک انتخابات میں حصہ لینے سے نااہل قرار دیا جا چکا ہے۔ ان کے بیٹے ایدوآردو بولسونارو نے واشنگٹن میں ٹرمپ کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔