Business Recorder - World

تجارتی کشیدگی، ٹرمپ اور کینیڈا کے وزیراعظم آئندہ دنوں میں بات کریں گے
امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے جب امریکہ نے امریکی-میکسیکو-کینیڈا تجارتی معاہدے سے باہر اشیا پر 35 فیصد نیا ٹیرف عائد کر دیا۔ اس تناظر میں کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آئندہ چند روز میں بات چیت کا امکان ہے۔

کینیڈین وزیر ڈومینک لیبلانک نے سی بی ایس کو بتایا کہ حالیہ مذاکرات حوصلہ افزا رہے ہیں اور دونوں معیشتوں کے مفاد میں ٹیرف میں کمی پر معاہدے کی گنجائش موجود ہے۔

لیبلانک کے مطابق، امریکی کامرس سیکرٹری ہوارڈ لٹ نک اور تجارتی نمائندے جیمی سن گریئر سے بات چیت مثبت رہی، تاہم اب بھی ایک بہتر معاہدے کے لیے مزید پیش رفت درکار ہے۔ واشنگٹن نے نئے ٹیرف کا ایک سبب کینیڈا کی جانب سے فینٹانائل اسمگلنگ نہ روکنے کو قرار دیا ہے۔

وزیراعظم کارنی نے مؤقف اختیار کیا کہ امریکہ میں فینٹانائل کی صرف 1 فیصد مقدار کینیڈا سے آتی ہے اور اس میں کمی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔