Business Recorder - Business & Finance

رومانیہ کی پاکستان کو کنسٹانزا بندرگاہ کے ذریعے یورپ تک براہِ راست رسائی کی پیشکش
رومانیہ نے پاکستان کو یورپی مارکیٹوں تک براہِ راست رسائی فراہم کرنے کے لیے اپنے  کنسٹانزا بندرگاہ استعمال کرنے کی تجویز دی ہے، جو بلیک سی اور ڈینیوب دریا کے راستے ممکن ہوگا۔ اسلام آباد نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی برآمدی لاجسٹکس کو متنوع بنانے کی طرف ایک مؤثر قدم ہے۔

وزارتِ تجارت کی جاری کردہ بیان کے مطابق یہ پیشرفت وفاقی وزیر  تجارت جام کمال خان اور رومانیہ کے سفیر برائے پاکستان ڈان اسٹوینیسکو کے درمیان ملاقات کے دوران ہوئی جس میں انہوں نے تجارت، لاجسٹکس، دفاع، توانائی اور ثقافت میں تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے زرعی، گوشت، دواسازی، سرجیکل اور گرین انرجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

سفیر ڈین اسٹونیسکو نے رومانیہ کی جانب سے پاکستان کو شمسی اور ہوا سے بجلی بنانے کی ٹیکنالوجی دینے کی پیشکش کی اور پاکستانی صنعتی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے صنعتی شراکت داری میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ حکومت ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹیں مرحلہ وار کم کر رہی ہے، رومانیہ کی کمپنیوں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع موجود ہیں۔

سفیر اسٹونیسکو نے پاکستانی آئی ٹی ماہرین کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رومانیہ پاکستانی آئی ٹی پروفیشنلز کے لیے مواقع فراہم کرنے کے لیے تیار ہے

انہوں نے کہا کہ رومانیہ پاکستانی ٹیکنالوجی پروفیشنلز کے لیے اہم مواقع فراہم کرتا ہے اور ایسے تبادلوں کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

دریں اثنا، وزیر تجارت نے آئی ٹی شعبے کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی پالیسی اقدامات کو اجاگر کیا۔ دونوں فریقین نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات کے دوران ثقافتی سفارتکاری اور کمیونٹی انضمام پر بھی گفتگو ہوئی اور رابطے میں بہتری اور ویزا سہولت کاری کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔