Business Recorder - Business & Finance

پاکستان اور کرغزستان کا کرپٹو و بلاک چین ٹیکنالوجیز میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور کرغزستان نے کرپٹو اور بلاک چین ٹیکنالوجیز میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرلیا ہے ۔

ریڈیو پاکستان  کے مطابق یہ اتفاقِ رائے وزیرِ مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب  اور کرغزستان کی نیشنل انویسٹمنٹ ایجنسی کے ڈائریکٹر فرخات امینوف کے درمیان ہونے والی ایک اعلیٰ سطح ویڈیو کانفرنس کے دوران طے پایا۔

بلال بن ثاقب نے کہا کہ کرغزستان ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق جدت اور ریگولیٹری فریم ورک میں تعاون کے حوالے سے خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔

پاکستان نے ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے ایک مربوط ریگولیٹری نظام کے قیام کی کوششیں تیز کردی ہیں جس کے تحت رواں سال کے آغاز میں پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی  کا قیام عمل میں لایا گیا اور ملک کے اسٹریٹجک بٹ کوائن ذخیرے کا اعلان کیا گیا۔

چند روز قبل بلال بن ثاقب نے صدر ٹرمپ کی کونسل برائے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رابرٹ بو ہائنز سے ملاقات کی جس میں کرپٹو پالیسی میں عالمی ہم آہنگی اور پاکستان کے ویب تھری جدت کو علاقائی مرکز بنانے کے بلند عزائم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ ملاقات وزیرِ مملکت کے جون میں امریکہ کے دورے کے بعد ہوئی جہاں انہوں نے امریکی سینیٹرز سنتهیا لُمِس، ٹِم شیہی اور رک اسکاٹ سمیت نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز اور بو ہائنز کے ساتھ تفصیلی ملاقاتیں کیں۔

گزشتہ ماہ  بلال بن ثاقب نے سان سلواڈور میں ایل سلواڈور کے صدر نایب بوکیلے سے ملاقات کی جو کسی پاکستانی حکومتی نمائندے اور سلواڈور کے سربراہِ مملکت کے درمیان پہلی باضابطہ ملاقات تھی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس بات پر گفتگو کی کہ ایل سلواڈور نے بطور پہلا ملک بٹ کوائن کو قانونی کرنسی کے طور پر کیسے اپنایا، اور ان تجربات سے پاکستان کس طرح سیکھ کر اپنے ڈیجیٹل اثاثوں کے فریم ورک کو بہتر بنا سکتا ہے۔