Business Recorder - Markets

بینکنگ سیکٹر الیکٹرک گاڑیوں کے لیے مالی معاونت پر آمادہ
پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز) کو فروغ دینے کے ایک اہم اقدام کے طور پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان، کمرشل بینکوں اور سرکاری اداروں کے اعلیٰ حکام نے عام عوام کے لیے ای وی کو زیادہ قابلِ رسائی بنانے کے لیے مشترکہ مالیاتی حل کیلئے تعاون پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ اتفاق رائے وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ( ایم او سی سی اینڈ ای سی) کے زیرِ اہتمام ایک اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس کے دوران سامنے آیا، جس کے بارے میں وزارت نے ایک پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ بینکنگ سیکٹر نے پاکستان کی گرین ٹرانسپورٹ اور ماحولیاتی اہداف کی حمایت کا مضبوط عندیہ دیا ہے۔

اجلاس کی صدارت سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی عائشہ حمیرہ مورینی نے کی، جس میں 70 سے زائد اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی، جن میں پاکستان بینکنگ ایسوسی ایشن (پی بی اے)، مقامی ای وی مینوفیکچررز، درآمد کنندگان، اور پالیسی ساز شامل تھے۔

اجلاس میں ای وی اپنانے کو وسعت دینے کے عملی طریقوں پر بات چیت ہوئی، جن میں مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام کی تجویز بھی شامل ہے، جو ٹارگٹڈ گرین فنانسنگ منصوبوں پر کام کرے گا۔

عائشہ حمیرہ مورینی نے زور دیا کہ بینکنگ سیکٹر کو صارفین کے لیے دلچسپ اور آسان فنانسنگ اسکیمیں پیش کرنے میں فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ اگر مقامی سطح پر بجٹ میں آنے والی سہولیات میسر نہ آئیں تو ای وی اپنانے میں پیش رفت سست ہی رہے گی۔

پی بی اے کے چیئرمین اور بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے بھی بینکنگ سیکٹر کی آمادگی کا اعادہ کیا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب یوتھ انیشی ایٹو کے تحت بینک آف پنجاب اور حکومت پنجاب کی شراکت داری کا حوالہ دیا، جس کے ذریعے 18,000 موٹر سائیکلیں، جن میں 5,000 الیکٹرک بائیکس شامل ہیں، طلبہ کو بغیر سود اقساط پر فراہم کی جا رہی ہیں۔

بینکنگ اور حکومتی نمائندوں کے درمیان ہونے والی اعلیٰ سطح کی مشاورت میں یہ تجویز بھی سامنے آئی کہ الیکٹرک وہیکلز (ای ویز) کے فروغ کے لیے پرانی، فوسل فیول سے چلنے والی گاڑیوں پر زیادہ ٹیکس عائد کیا جائے تاکہ الیکٹرک گاڑیاں مارکیٹ میں زیادہ مسابقتی ہو سکیں۔

پی بی اے کے چیئرمین ظفر مسعود نے کہا کہ بینک آف پنجاب کے موجودہ پروگرام کو طلبہ اور والدین کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی ہے اور یہ ماڈل سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی کامیابی سے دہرایا جا سکتا ہے۔

سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی عائشہ حمیرہ مورینی نے دیگر صوبائی حکومتوں، خصوصاً سندھ، پر زور دیا کہ وہ بھی بینکوں کے ساتھ اسی نوعیت کی شراکت داری کا آغاز کریں۔ ساتھ ہی انہوں نے الیکٹرک گاڑیوں کے مقامی مینوفیکچررز کو ترغیب دی کہ وہ بینکوں کے طرز پر اپنی فنانسنگ اسکیمیں بھی متعارف کروائیں۔

اجلاس میں ریگولیٹری اصلاحات پر بھی بات ہوئی، جن میں گرین ٹیکسانومی فریم ورک کی منظوری کو اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل محمد آصف صاحبزادہ نے بتایا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 25 جولائی کو پاکستان کی پہلی گرین ٹیکسانومی کی منظوری دے دی ہے، جو پائیدار سرمایہ کاری کے لیے ایک واضح راہ فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بینک اس فریم ورک کی مدد سے مخصوص گرین لون مصنوعات متعارف کر سکتے ہیں، جو الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔

اربن افیئرز کے ڈائریکٹر محمد عظیم کھوسو نے شہری صحت اور ماحولیاتی آلودگی کے تناظر میں ای وی کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور، کراچی اور اسلام آباد جیسے شہر جو دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شمار ہوتے ہیں، وہاں ای وی کی بدولت فضائی آلودگی میں نمایاں کمی اور صحت کے اخراجات میں واضح بچت ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیاں (دھوئیں کے) اخراج سے پاک ہوتی ہیں، اور ان کا فروغ شہری فضا کی بہتری میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

اجلاس کے اختتام پر یہ فیصلہ ہوا کہ مشترکہ ورکنگ گروپ جلد ہی عملی حکمت عملیوں پر کام شروع کرے گا تاکہ گرین فنانسنگ کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں الیکٹرک ٹرانسپورٹ کو مرکزی دھارے میں لایا جا سکے۔