Business Recorder - Business & Finance

نیکسٹ جن کا چیری سے اشتراک، ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کا آغاز
نشاط گروپ کی ذیلی کمپنی نیکسٹ جن آٹو پرائیویٹ لمیٹڈ، جو معروف صنعتکار میاں محمد منشاء کی ملکیت ہے، چین کی معروف آٹو کمپنی چیری آٹوموبائل کے اشتراک سے الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے کے لیے فیکٹری قائم کررہی ہے۔

گروپ کے چیف فنانشل آفیسر محمد عاقب ذوالفقار نے بلوم برگ کو انٹرویو میں بتایا کہ نیکسٹ جن آٹو جمعہ کو ایک خصوصی تقریب میں چیری کے اوموڈا اور جیکو برانڈز کے تحت بیک وقت پانچ نئی گاڑیاں متعارف کرائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ کمپنی نے گاڑیوں کی تیاری اور مارکیٹنگ کے لیے تقریباً 10 کروڑ ڈالر مختص کیے ہیں جبکہ مقامی سطح پر گاڑیوں کی اسمبلنگ اکتوبر سے شروع کی جائے گی۔

چند روز قبل نشاط گروپ کی ایک اور ذیلی کمپنی نشاط پاور لمیٹڈ (این پی ایل) نے نیکسٹ جن آٹو میں 2.5 ارب روپے تک سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا، اس سلسلے میں ایک غیر معمولی جنرل اجلاس (ای جی ایم) 13 اگست 2025 کو طلب کیا گیا ہے۔

عاقب ذوالفقار کے مطابق، چین کے دورے اور مختلف آٹو کمپنیوں سے ملاقاتوں کے بعد چیری کے ساتھ شراکت داری کا موقع ایک واضح اور موزوں فیصلہ تھا، جسے گروپ نے بروقت حاصل کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس شعبے میں جدیدیت اور کم لاگت کے لحاظ سے چین دنیا بھر کے پیداواری مراکز سے کہیں آگے ہے۔

چیف فنانشل آفیسر کے مطابق نشاط گروپ آٹو انڈسٹری میں اپنے دائرہ کار کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے اور چاہتا ہے کہ حکومت ای وی پالیسیوں کے نفاذ کی رفتار تیز کرے تاکہ پاکستان اس شعبے میں پیچھے نہ رہے۔

انہوں نے کہا کہ اب نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کا دور ہے۔ اس شعبے کو بغیر کسی ضابطہ کاری کے آزاد چھوڑ دینا دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہوگا۔

نیکسٹ جن آٹو، جو اگست 2024 میں قائم ہوئی مارکیٹ میں قدم رکھنے کی جانب نمایاں پیشرفت کرچکی ہے۔ کمپنی نے چین کی چیری آٹوموبائل کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ باضابطہ شراکت داری کرلی ہے جس کے تحت اوموڈا اور جیکو برانڈز کی نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی درآمد، مقامی تیاری اور ملک گیر تقسیم کی جائے گی۔