Business Recorder - Business & Finance

امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط
انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے روپیہ 15 پیسے یا 0.05 فیصد کی بہتری سے 282.72 پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو روپیہ 282.87 پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی سطح پر امریکی ڈالر اپنے بڑے حریف کرنسیوں کے مقابلے میں تقریباً تین سال کے دوران اپنی بہترین ہفتہ وار کارکردگی کی جانب گامزن رہا اور جمعہ  کو بھی اپنی رفتار برقرار رکھی، جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے درجنوں تجارتی شراکت داروں پر نئے محصولات مقرر کیے۔

ین نے جمعرات سے جاری اپنی تیز گراوٹ کو جاری رکھتے ہوئے امریکی ڈالر کے مقابلے 4 ماہ کی کم ترین سطح کو چھو لیا، جب بینک آف جاپان نے اشارہ دیا کہ وہ شرح سود میں اضافے کے لیے جلدی میں نہیں ہے۔

تجارتی امور سے متعلق پیش رفت میں امریکی کرنسی نے سوئس فرانک کے مقابلے میں برتری حاصل کی جب صدر ٹرمپ نے سوئس درآمدات پر محصول کی شرح 31 فیصد سے بڑھا کر 39 فیصد کر دی۔ کینیڈا کے ڈالر کی قدر دو ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی کیونکہ ملک پر پہلے سے دی گئی 25 فیصد کی دھمکی کے بجائے 35 فیصد محصول عائد کردیا گیا۔

یورو تقریباً دو ماہ کی کم ترین سطح کے قریب دبا رہا کیونکہ اسے اب بھی اُس غیر متوازن تجارتی معاہدے کے بوجھ تلے دیکھا جا رہا ہے جو مارکیٹس کے مطابق واشنگٹن کے ساتھ طے پایا ہے۔

امریکی ڈالر انڈیکس  راتوں رات 100.10 تک پہنچ گیا اور 29 مئی کے بعد پہلی بار 100 کی سطح عبور کی۔