Business Recorder - Pakistan

پاکستان کو ایک لاکھ ٹن چینی کی بولی میں پیشکشیں موصول، تاجروں کا دعویٰ
یورپی تاجروں کے ابتدائی اندازوں کے مطابق جمعرات کو پاکستان کی جانب سے ایک لاکھ میٹرک ٹن سفید ریفائنڈ چینی کی خریداری کے لیے جاری بین الاقوامی ٹینڈر میں سب سے کم قیمت 539.00 ڈالر فی ٹن ( سی اینڈ ایف سمیت) پیش کی گئی ہے۔

تاجروں کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان ( ٹی سی پی) کی جانب سے موصول ہونے والی پیشکشوں پر غور جاری ہے اور ابھی تک کسی خریداری کی تصدیق نہیں ہوئی۔

بتایا گیا ہے کہ سب سے کم پیشکش برطانوی تجارتی ادارے ED&F Man نے دی، جس نے پچاس ہزار ٹن باریک دانے دار چینی کسی بھی ماخذ سے فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق دو دیگر شرکاء نے بھی بولی دی ہے، جن ڈریفس نے 25 ہزار ٹن باریک دانے دار چینی (کسی بھی ماخذ سے) کے لیے 567.40 ڈالر فی ٹن (C&F) کی پیشکش دی ہے جبکہ الخلیج شوگر کی جانب سے 30 ہزار ٹن درمیانے درجے کی چینی (متحدہ عرب امارات سے) کے لیے 599.00 ڈالر فی ٹن (سی اینڈ ایف) کی پیشکش موصول ہوئی۔

تاجر بتاتے ہیں کہ یہ معلومات ابتدائی تجارتی جائزوں پر مبنی ہیں اور قیمتوں و مقدار سے متعلق مزید تخمینے بعد میں بھی سامنے آ سکتے ہیں۔

پاکستانی حکومت نے 8 جولائی کو چینی کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر ملکی مارکیٹ میں استحکام لانے کے لیے 5 لاکھ  ٹن چینی کی درآمد کے منصوبے کی منظوری دی تھی۔

50 ہزار ٹن چینی کی خریداری کے لیے 22 جولائی کو جاری ٹینڈر میں کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ یکم سے 15 اگست کے درمیان مال کی لوڈنگ کا وقت بہت کم ہے جس کی وجہ سے عملی پیشکشیں ممکن نہ ہو سکیں۔

اب نئے ٹینڈر کے تحت 50 ہزار ٹن بریک بلک سپلائی کی شپمنٹ یا تو 21 اگست سے 5 ستمبر کے درمیان یا یکم سے 15 ستمبر کے درمیان کی جا سکتی ہے جبکہ 50 ہزار ٹن چینی کی سمندری کنٹینر شپمنٹ کے لیے مال کی ترسیل 21 اگست سے 10 ستمبر تک کی جا سکتی ہے۔

تمام چینی کی پاکستان آمد 30 ستمبر تک یقینی بنائی جائے گی، جبکہ کنٹینر شپمنٹس کو 5 دن اضافی وقت دیا جائے گا۔