Business Recorder - BR Research

مانیٹری پالیسی واضح، لیکن کس قیمت پر؟
ہم نے مطالبہ کیا، مرکزی بینک نے سنا — اور جواب دیا۔ نہیں، کوئی بڑی پالیسی ریٹ کٹوتی نہیں — لیکن اپنے عزائم اور ارادوں کی واضح ترجمانی کی صورت میں۔ اور اس کے لیے وہ ہماری داد کا مستحق ہے۔

مانیٹری حکام بالآخر خود کو پاکستان کے قرض دہندگان اور بیرونی مالی شراکت داروں سے کیے گئے وعدوں میں ایک مساوی شراکت دار کے طور پر منوانے لگے ہیں۔ پیغام اب بالکل واضح ہے: اگر مالیاتی  فریق تاخیر، سستی یا وعدہ خلافی کا مرتکب ہوتا ہے، تو مرکزی بینک کے پاس مداخلت کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ اگر اسے مجبور کیا گیا، تو اسے پہلا اور آخری دفاعی حصار بننا ہوگا۔ یہ اس کا انتخاب نہیں، بلکہ مجبوری ہے۔

مہینوں تک، مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) ایک مبہم اور غیر واضح پوزیشن میں پھنسی رہی۔ ایک طرف مہنگائی میں کمی کی پیش گوئیاں، تو دوسری طرف پالیسی ریٹ بدستور بلند۔ ایک ایسا سخت رویہ جس میں اعتماد کی کمی تھی۔ ایک سانس میں آسانی کا اشارہ، اور اگلے ہی لمحے اس کی تردید۔ یہ سب کچھ منڈیوں، قرض لینے والوں، حتیٰ کہ حکومت کے اندر بھی، الجھن کا باعث بنا۔

لیکن اپنی حالیہ ایم پی سی کے بعد کی بریفنگ میں، اسٹیٹ بینک نے بالآخر چہرے سے نقاب ہٹا دیا۔ وہ پالیسی ریٹ میں کمی کا ارادہ نہیں رکھتا، جب تک کہ معاشی اصلاحات کا بوجھ دوسرے فریقین بھی واضح اور قابلِ اعتبار طریقے سے نہ اٹھائیں۔ اگر اسلام آباد مشکل فیصلے نہیں کرے گا، تو کراچی نے طے کر لیا ہے کہ وہ یہ بوجھ اٹھائے گا — چاہے اس کی قیمت معاشی بحالی کو دبانا ہی کیوں نہ ہو۔

اس فیصلے کی ایک قیمت ہے۔ جیسا کہ کل کے مضمون میں بتایا گیا، قرض کی لاگت بدستور بلند ہے۔ نجی شعبے کی سرمایہ کاری جمود کا شکار ہے۔ معیشت کی بحالی کے کچھ آثار تو ہیں، مگر وہ بھی غیر یقینی اور ناپائیدار ہیں۔ لیکن اسٹیٹ بینک نے شعوری طور پر نمو  کے بدلے پائیداری  کو چُنا ہے۔ اسے کوئی خوش فہمی نہیں: بنیادی مسئلہ مالی، سیاسی اور ادارہ جاتی نوعیت کا ہے — اور کوئی دوسرا اسے سنجیدگی سے لینے کو تیار نہیں۔

اس بات میں سہولت ہے کہ اب مرکزی بینک واضح بولنے لگا ہے۔ سختی کی مناسب حد تک برقرار رکھی گئی پوزیشن۔مثبت حقیقی شرح سود کی تسلی بخش سطح۔ یہ اب غیرجانبدار تکنوکریسی کی مبہم زبان نہیں۔ یہ مناست طور پر کھلا اعلانِ ارادہ ہے۔ سے ”کافی ہے“ کا سفر سننے میں معمولی لگے، مگر مرکزی بینک کی زبان میں یہ ایک واضح اشارہ ہے — کہ صرف افراطِ زر  کے گرنے سے شرح سود میں کمی نہیں آئے گی۔ اگر ریاست اصلاحات سے گریز کرے گی، تو حقیقی شرح سود کو بلند رکھنا ہوگا تاکہ کشتی کو متوازن رکھا جا سکے۔

ایم پی سی کے بیان کا ہر پیراگراف ایک پیشگی وارننگ کی مانند ہے۔ مہنگائی کے خطرات بڑھ چکے ہیں، خاص طور پر گیس اور توانائی کی قیمتوں کی وجہ سے۔ تجارتی خسارے کے بڑھنے کا امکان ہے۔ ترسیلاتِ زر میں سست روی متوقع ہے، برآمدی قیمتیں گر رہی ہیں، اور بیرونی خطرات — جیسے عالمی ٹیرف اور تیل کی قیمتیں — بدستور موجود ہیں۔

ادھر، منی سپلائی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ریزرو منی بڑھ رہی ہے، جس میں اسٹیٹ بینک کی طرف سے کی گئی زرمبادلہ خریداری بھی ایک عنصر ہے۔ کرنسی ٹو ڈپازٹ ریشو دوبارہ چڑھ رہی ہے۔ لیکویڈیٹی دستیاب ہے، لیکن نجی شعبے کا قرض، اگرچہ کچھ بحالی کے آثار دکھا رہا ہے، اب بھی بحران سے پہلے کی سطح تک نہیں پہنچا۔

یہ سب کچھ معمولی بات نہیں۔ جو بات مرکزی بینک درحقیقت کہنا چاہتا ہے، اسے یوں سمجھا جا سکتا ہے، میکرو اکنامک استحکام کو لاحق خطرات قبل از وقت بڑھ رہے ہیں — اور صرف مرکزی بینک ہی ہے جو اس پر کچھ کر رہا ہے۔ ایم پی سی کے بعد کا بیان اگرچہ مہذب اور ناپ تول کے ساتھ لکھا گیا، مگر اس کا اصل پیغام سخت ہے: انتخابات کو ایک سال گزر چکا، اور اسلام آباد پر اصلاحات کی امید اب قابلِ بھروسہ نہیں رہی، لہٰذا اسٹیٹ بینک نے تنہا محاذ سنبھالنے کا فیصلہ کیا ہے — کیونکہ اسے کرنا ہی ہے۔

اور سچ پوچھیں، تو کیا کوئی مرکزی بینک کو الزام دے سکتا ہے؟ ساختی اصلاحات — چاہے وہ ٹیکس نظام میں ہوں، توانائی کے شعبے میں، سرکاری اداروں میں، یا ضابطہ کاری کی سادگی کے میدان میں — سب کچھ اب بھی صرف پاورپوائنٹ پریزنٹیشنز اور ڈونر میموز تک محدود ہے۔ اس خلا میں، اسٹیٹ بینک کو نہ صرف مانیٹری پالیسی بلکہ مالیاتی تحفظ اور مارکیٹ کو سگنل دینے کا کام بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ مؤقف ایک پہلے سے ہی کمزور معاشی بحالی کو ختم کر سکتا ہے۔ مانیٹری فریق پر ڈالا گیا بوجھ غیرمتناسب اور ممکنہ طور پر ترقی کو متاثر کرنے والا ہے۔ لیکن اسٹیٹ بینک بظاہر ان خطرات سے بخوبی آگاہ ہے۔ اس کا مؤقف اگرچہ سخت گیر ہے، لیکن اندرونی طور پر مربوط اور پختہ ہے۔ اور کئی مہینوں بعد پہلی بار، اس نے وہ بات کھلے عام کہہ دی ہے جو سب کے علم میں پہلے سے تھی: مالی اصلاحات کے بغیر شرح سود میں نرمی ایک جال ہے — جو ہمیں واپس اسی پرانے چکر میں لے جاتا ہے: دوہرے خسارے، کرنسی پر دباؤ، اور آئی ایم ایف کی دوبارہ دہلیز پر۔

یہ موجودہ شرح سود کے دفاع کی کوشش نہیں ہے۔ نہ ہی یہ مستقل سختی کی حمایت ہے۔ یہ صرف اس بات کا اعتراف ہے کہ وضاحت، ہم آہنگی، اور معتبر اشارے  اہمیت رکھتے ہیں۔

مرکزی بینک نے اپنی جنگ کا انتخاب کر لیا ہے۔ اس نے مہنگائی کو قابو میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے — چاہے حکومت پالیسی کو قابو میں نہ رکھے۔ اگر کوئی شرح سود میں کمی چاہتا ہے، تو پیغام واضح ہے: کام کرو۔ ورنہ مہنگے قرضوں کی شکایت بند کرو۔

یہ ایک پرخطر پوزیشن ہے — مگر کم از کم کوئی تو یہ پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے۔ آنکھیں کھلی رکھتے ہوئے۔