Business Recorder - Markets - Stocks

پاکستان، امریکہ اسٹریٹجک تجارتی معاہدے سے پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان غالب
**پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو اس وقت تیزی کا رجحان دیکھا گیا جب سرمایہ کاروں نے امریکہ اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے تجارتی معاہدے پر مثبت ردِعمل ظاہر کیا۔

کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 978.17 پوائنٹس یا 0.71 فیصد اضافے کے ساتھ 139,390.42 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

آٹوموبائل، سیمنٹ، کمرشل بینک، کھاد، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (او ایم سیز)، ریفائنری اور بجلی پیدا کرنے والے شعبوں میں وسیع پیمانے پر خریداری دیکھی گئی۔ انڈیکس میں نمایاں وزن رکھنے والے اسٹاکس جیسے حبکو، پی ایس او، ایس این جی پی ایل، ماری، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل اور ایس ایس جی سی مثبت زون میں ٹریڈ کر رہے تھے۔

تجزیہ کاروں نے خریداروں کی دلچسپی کو امریکہ اور پاکستان کے درمیان معاہدے سے جوڑا، جس کے تحت نہ صرف پاکستان کی برآمدات پر عائد ممکنہ محصولات میں نرمی آئے گی بلکہ واشنگٹن اسلام آباد کے تیل کے ذخائر کی ترقی میں بھی تعاون کرے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ
ہم نے پاکستان کے ساتھ ایک معاہدہ مکمل کیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک پاکستان کے وسیع تیل کے ذخائر کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں گے۔ ہم اس وقت اس آئل کمپنی کا انتخاب کر رہے ہیں جو اس شراکت داری کی قیادت کرے گی۔

تاہم، ٹرمپ کے پیغام میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جمعرات کو اپنے ویڈیو پیغام میں اس تجارتی معاہدے کو دونوں ممالک کے لیے ”ون-ون“ صورتحال قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم آج پاکستان میں ایک اچھی پوزیشن پر ہیں، خاص طور پر یکم اگست سے پہلے ہم جس مقام تک پہنچے ہیں۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان مجموعی اسٹریٹجک شراکت داری میں ہم بہت آگے آ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کو اپریل میں واشنگٹن کی جانب سے دنیا بھر کے ممالک پر عائد کردہ ٹیرف کے تحت اپنی برآمدات پر ممکنہ 29 فیصد ٹیرف کا سامنا تھا، تاہم بعد ازاں ان محصولات کو 90 دنوں کے لیے معطل کر دیا گیا تاکہ مذاکرات کیے جا سکیں۔

امریکی تجارتی نمائندے کے دفتر کی ویب سائٹ کے مطابق، 2024 میں پاکستان کے ساتھ امریکہ کی کل اشیاء کی تجارت کا تخمینہ 7.3 ارب ڈالر لگایا گیا، جو 2023 کے 6.9 ارب ڈالر کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ 2024 میں امریکہ کو پاکستان کے ساتھ اشیاء کی تجارت میں 3 ارب ڈالر کا خسارہ ہوا، جو 2023 کے مقابلے میں 5.2 فیصد زیادہ ہے۔

بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان رہا، جب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پالیسی ریٹ کو 11 فیصد پر برقرار رکھا۔ کے ایس ای-100 انڈیکس 447.43 پوائنٹس یا 0.32 فیصد اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 37 ہزار964 سے بڑھ کر ایک لاکھ 38 ہزار412 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بین الاقوامی سطح پر، جمعرات کو چینی معیشت کی کمزور کارکردگی اور تانبے کی قیمتوں میں کمی کے باعث ایشیائی مارکیٹس میں مندی دیکھی گئی، جبکہ سرمایہ کار جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے کے اثرات کا جائزہ لے رہے تھے۔

دوسری جانب، امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود کو برقرار رکھنے کے فیصلے اور بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں (میٹا اور مائیکروسافٹ) کے مضبوط مالی نتائج کے باعث ڈالر دو ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب رہا۔

نیسڈیک فیوچرز میں 1.2 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ایس اینڈ پی 500 فیوچرز میں 0.8 فیصد بہتری آئی۔ ایم ایس سی آئی کا ایشیا پیسیفک (جاپان کے علاوہ) کا وسیع ترین انڈیکس 0.7 فیصد نیچے آیا، تاہم جولائی میں مسلسل چوتھے مہینے اضافے کی جانب گامزن رہا۔

انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کے روز پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 0.03 فیصد بہتری کے ساتھ اپنی بڑھتی ہوئی قدر کا تسلسل برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔ کاروبار کے اختتام پر روپیہ 8 پیسے اضافے کے بعد 282.87 روپے فی ڈالر پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری حجم میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جہاں آل شیئر انڈیکس پر ٹریڈ ہونے والے شیئرز کا حجم بڑھ کر 577.35 ملین تک جا پہنچا، جو گزشتہ سیشن میں 425.84 ملین تھا۔

شیئرز کی مجموعی مالیت بھی بڑھ کر 36.35 ارب روپے تک پہنچ گئی، جو گزشتہ روز 24.99 ارب روپے رہی تھی۔

کاروباری حجم کے لحاظ سے بینک آف پنجاب سب سے آگے رہا، جس کے 82.94 ملین شیئرز کا لین دین ہوا۔ اس کے بعد انویسٹ بینک کے 37.15 ملین شیئرز اور آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کے 24.21 ملین شیئرز کا کاروبار ہوا۔

مجموعی طور پر جمعرات کو 483 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا، جن میں سے 235 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ، 215 میں کمی اور 33 کمپنیوں کے شیئرز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔