Business Recorder - Pakistan

امریکہ سے تاریخی تجارتی معاہدہ باہمی تعاون کو فروغ دے گا، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کے روز امریکہ کے ساتھ حال ہی میں طے پانے والے تجارتی معاہدے کو ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کو مزید مستحکم کرے گا۔

اپنے سرکاری ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر وزیر اعظم نے لکھا کہ
میں امریکہ-پاکستان تاریخی تجارتی معاہدے کی حتمی شکل دینے میں قیادت کے کردار پر صدر ٹرمپ کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں، جو کل شب واشنگٹن میں دونوں ممالک کے درمیان کامیابی سے مکمل ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ
یہ تاریخی معاہدہ ہمارے بڑھتے ہوئے تعاون کو مزید وسعت دے گا، تاکہ آنے والے دنوں میں ہماری دیرپا شراکت داری کے نئے امکانات کھل سکیں۔

وزیر اعظم کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ان کی انتظامیہ نے پاکستان کے ساتھ ایک معاہدہ طے کیا ہے، جس کے تحت امریکہ اور پاکستان  اسلام آباد کے تیل کے وسیع ذخائر کی ترقی کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ
ہم نے ابھی پاکستان کے ساتھ ایک معاہدہ مکمل کیا ہے، جس کے تحت پاکستان اور امریکہ مل کر پاکستان کے وسیع تیل کے ذخائر کو ترقی دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ
ہم اس وقت اُس تیل کمپنی کا انتخاب کرنے کے عمل میں ہیں جو اس شراکت داری کی قیادت کرے گی۔ کون جانتا ہے، شاید وہ ایک دن بھارت کو بھی تیل فروخت کریں!

یاد رہے کہ امریکہ نے اپریل میں دنیا بھر کے مختلف ممالک پر درآمدی ٹیرف لگانے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت پاکستان کی برآمدات پر 29 فیصد ٹیرف عائد ہونے کا امکان تھا۔ تاہم، مذاکرات کے لیے ان ٹیرف کو 90 دن کے لیے معطل کر دیا گیا تھا، جس کے بعد یہ معاہدہ طے پایا۔