Business Recorder - World

یکم اگست سے بھارت پر 25 فیصد درآمدی ٹیکس نافذ کیا جائے گا، ٹرمپ کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ امریکہ یکم اگست سے بھارت سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف (درآمدی ٹیکس) عائد کرے گا۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ بھارت کو یکم اگست کو ایک ”غیر متعین جرمانے“ کا بھی سامنا ہوگا، تاہم انہوں نے اس جرمانے کی نوعیت یا مالیت کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل“ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت ہمارا دوست ہے لیکن برسوں سے ہم نے ان کے ساتھ بہت کم تجارت کی ہے کیونکہ بھارت کے ٹیرف (محصولات) دنیا میں بلند ترین سطح پر ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، بھارت نے غیر مالیاتی تجارتی رکاوٹوں کا ایک ایسا پیچیدہ اور ناپسندیدہ نظام قائم کر رکھا ہے، جو کسی بھی ملک میں سب سے سخت ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ بھارت ہمیشہ سے اپنی بڑی اکثریتی فوجی ضروریات روس سے پوری کرتا رہا ہے اور چین کے ساتھ مل کر توانائی کے شعبے میں بھی روس کا سب سے بڑا خریدار ہے، ایسے وقت میں جب دنیا روس سے مطالبہ کر رہی ہے کہ وہ یوکرین میں خونریزی بند کرے۔ یہ تمام عوامل باعث تشویش ہیں!

بھارت کی وزارت تجارت، جو امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات کی قیادت کر رہی ہے، نے اس حوالے سے تبصرے کی درخواست پر فوری طور پر کوئی ردِعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔