Business Recorder - World

چین میں طوفانی بارشوں سے 30 افراد ہلاک، 80 ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقل
چین کے دارالحکومت بیجنگ اور شمالی علاقوں میں جاری شدید بارشوں نے خوفناک تباہی مچادی جس کے نتیجے میں اب تک 30 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 80 ہزار سے زائد  افراد  کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق محکمہ موسمیات نے دارالحکومت بیجنگ، اس کے ملحقہ صوبے حبیئی اور تیانجن سمیت 10 دیگر صوبوں کے لیے بارش کے دوسرے بلند ترین درجے کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔

بارشوں کا سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی نے پیر اور منگل کی درمیانی شب تک کے اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا کہ شدید بارشوں کے نتیجے میں صرف بیجنگ میں 30 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

سرکاری اخبار بیجنگ ڈیلی کے مطابق  صرف دارالحکومت بیجنگ سے 80 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

بیجنگ کے شمال مشرقی ضلع می ین میں سب سے زیادہ ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

ایک مقامی رہائشی جیانگ نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ اس بار بارش غیر معمولی حد تک شدید تھی، عام طور پر ایسی نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ سڑک پانی سے بھری ہوئی ہے، اس لیے لوگ کام پر نہیں جارہے۔

اے ایف پی کے صحافیوں نے ژینانژوانگ گاؤں میں دیکھا کہ  پانی نے گھروں، گاڑیوں اور سڑکوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بچایا جاسکے۔