Business Recorder - World

دبئی ایئرپورٹ نے سال کی پہلی ششماہی میں مسافروں کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے سال کی پہلی ششماہی میں 46 ملین( 4 کروڑ 60 لاکھ) مسافروں کا ریکارڈ توڑ استقبال کیا ہے حالانکہ اس دوران ایران اور اسرائیل کے تنازع کے باعث پروازوں میں خلل رہا۔ حکام نے یہ بات منگل کے روز بتائی ہے۔

دبئی ایئرپورٹس کے مطابق مئی اور جون میں عارضی فضائی حدود کی بندش کے باوجود، ایئرپورٹ نے سالانہ 2.3 فیصد اضافے کے ساتھ اپنی تاریخ کی سب سے مصروف ششماہی مکمل کی ہے۔

ایران اسرائیل جنگ کے 12 روز کے دوران متعدد فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے مشرق وسطیٰ کے لیے کئی پروازیں منسوخ ہوئیں۔

سال 2025 کے پہلی چھ ماہ میں ماہانہ اوسط 7.7 ملین (77 لاکھ ) مسافر اور یومیہ تقریباً 2 لاکھ 54 ہزار مسافر رہے۔

دبئی ایئرپورٹس کے چیف ایگزیکٹو پال گریفتھس کا کہنا ہے کہ اب تک کی کارکردگی اور مستقبل کے مثبت امکانات کی بنیاد پر ہمیں توقع ہے کہ رواں سال مسافروں کی سالانہ تعداد 96 ملین تک پہنچ جائے گی، جو ہمیں 100 ملین ( 10 کروڑ) کے علامتی سنگ میل کے مزید قریب لے آئے گی۔

سال 2024 میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے اپنی تاریخ کی سب سے زیادہ سالانہ مسافر آمدورفت ریکارڈ کی، جس کی مجموعی تعداد 92.3 ملین ( 9 کروڑ 23 لاکھ) رہی۔

جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوری اس عرصے کا مصروف ترین مہینہ رہا، جب 8.5 ملین (85 لاکھ) مسافروں کے ساتھ نیا ماہانہ ریکارڈ قائم ہوا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سال کے دوسرے نصف (ششماہی) میں داخل ہوتے ہوئے سفری سرگرمیوں میں مزید تیزی کی توقع ہے۔

دبئی سے آمد و رفت کے اعتبار سے بھارت، سعودی عرب اور برطانیہ سرِفہرست ممالک رہے۔

ایشیا، یورپ اور افریقہ کے سنگم پر واقع یہ اماراتی شہر گزشتہ دس برسوں سے بین الاقوامی مسافروں کے لیے دنیا کا مصروف ترین فضائی مرکز تسلیم کیا جا رہا ہے۔

دبئی نے 2032 تک ایئرپورٹ کو شہر کے مضافات میں واقع ال مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ منتقل کرنے اور 35 ارب ڈالر کی لاگت سے اس کی توسیع کا منصوبہ بنایا ہے۔

یہ نیا ہوائی اڈہ مرحلہ وار تعمیر کیا جائے گا، اور مکمل ہونے پر اس کی گنجائش تقریباً 240 ملین ( 20 کروڑ 40 لاکھ) مسافروں تک ہوگی، جس کے بعد یہ واضح فرق کے ساتھ  دنیا کا سب سے بڑا ایئرپورٹ بن جائے گا۔