Business Recorder - BR Research

سولر انقلاب اور گرڈ کی تشکیل نو
فی گھنٹہ بجلی کی طلب اور پیداوار کے گراف اب ویسے نہیں رہے جیسے پہلے ہوا کرتے تھے — اور یہ صرف 2024 اور 2025 کی گرمیوں اور سردیوں کا موازنہ ہے۔

لوڈ پروفائل پر ایک نظر ڈالیے تو صاف محسوس ہوتا ہے کہ کچھ زلزلہ خیز ہو رہا ہے: سولرائزیشن بنیادی طور پر گرڈ کو ازسرنو تشکیل دے رہی ہے۔ دوپہر کے وقت طلب میں کمی، جو پہلے سے کہیں زیادہ نمایاں ہے، چھتوں پر پاکستان بھر میں جاری خاموش انقلاب کو ظاہر کرتی ہے۔ اور یہ شاید صرف شروعات ہے۔

اپریل 2023 سے مئی 2025 کے درمیان، پاکستان نے صرف چین سے 3.3 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے سولر پینلز درآمد کیے — جو اس سے پہلے تک کی مجموعی درآمدات کے قریب قریب ہیں۔

صرف 2025 کے ابتدائی پانچ مہینوں میں ہی درآمدات 1.1 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں، تمام توقعات سے بڑھ کر۔ یہ محض درآمدات نہیں؛ یہ ایک نئی توانائی کے ڈھانچے کی بنیاد ہیں۔ یہ اب حقیقی وقت میں طلب کے گراف پر دکھائی دیتے ہیں — خاص طور پر شہری مراکز میں جہاں چھتوں پر سولر کا پھیلاؤ، اگرچہ اب بھی خوشحال طبقے تک محدود ہے، پیک  اور آف پیک اوقات پر ازسرنو غور کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔

این ٹی ڈی سی کے تازہ ترین گرمیوں کے فی گھنٹہ اعداد و شمار 7 بجے صبح سے 4 بجے دوپہر کے درمیان ایک گہری گراوٹ دکھاتے ہیں — وہ اوقات جب سولر پینلز سب سے زیادہ پیداوار کرتے ہیں اور گرڈ پر انحصار کم ہو جاتا ہے۔ یہ کمی ایک سال پہلے اتنی واضح نہیں تھی۔

دوسری طرف، شام کے وقت طلب میں تیز اضافہ ظاہر کرتا ہے کہ بڑے پیمانے پر سولر پلس بیٹری بیک اپ کی حدود کہاں تک ہیں — اور گرڈ کی قابلِ اعتماد فراہمی کی مسلسل اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ جو کمپنیاں اس نئے لوڈ پروفائل کا اندازہ لگانے میں ناکام رہیں، وہ پیداوار اور ترسیل دونوں محاذوں پر وسائل کی غلط تقسیم کا شکار ہو سکتی ہیں۔

یہ کوئی نظریاتی تبدیلی نہیں؛ یہ پہلے ہی ہر چیز کو متاثر کر رہی ہے، کم لاگت پیداواری منصوبہ بندی سے لے کر کیپیسٹی پیمنٹس تک۔ مئی 2025 اور مئی 2024 کے پیداوار گراف ملاحظہ کریں۔

گرڈ پر مبنی پیداوار میں دوپہر کے وقت کمی طلب میں کمی کی عکاسی کرتی ہے — اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہ سورج کی روشنی کے اوقات میں سولر گرڈ کی بجلی کو ہٹا رہا ہے، جس کے نتیجے میں روایتی پلانٹس کے لیے مقررہ اخراجات کی وصولی میں بگاڑ پیدا ہو رہا ہے۔ اور نیٹ میٹرنگ بلا روک ٹوک جاری رہنے کے ساتھ، کمپنیاں دن کے اوقات میں آمدنی کھو رہی ہیں، جبکہ شام کے وقت بجلی فراہم کرنے کے لیے ان پر انحصار کیا جاتا ہے۔ یہ پائیدار نہیں۔

حکومت نے نیٹ میٹرنگ کے تحت بائی بیک ریٹس میں اصلاح کا ارادہ کیا تھا لیکن دباؤ ڈالنے والے طاقتور گروپوں کے سامنے پیچھے ہٹ گئی۔ موجودہ ریٹس، جو دنیا میں سب سے زیادہ فیاضی پر مبنی ہیں، 3 سے 4 سال میں لاگت پوری ہونے دیتے ہیں — جس سے سولر اُن لوگوں کے لیے انتہائی پُرکشش ہو گیا ہے جو ابتدائی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔

دریں اثناء، جو سرمایہ کاری نہیں کر سکتے — خاص طور پر کم اور متوسط آمدنی والے صارفین جو صرف گرڈ پر انحصار کرتے ہیں — وہ کیپیسٹی پیمنٹس اور گرڈ کے اخراجات برداشت کر رہے ہیں۔ یہ عدم مساوات پر مبنی پالیسی ہے۔

یہ دلیل سولر کے خلاف نہیں ہے۔ اگر کچھ ہے تو، اس تبدیلی کو تیز کرنا چاہیے۔ لیکن منصوبہ بندی کو حقیقت کے مطابق ہونا چاہیے۔ پیداواری منصوبہ بندی، جو اب بھی لینرڈیمانڈ میں اضافے اور کم سے کم غیرمرکزی نظام کا تصور کرتی ہے، پہلے ہی پرانی ہو چکی ہے۔ ترسیلی نظام میں بہتری، سبسڈی ڈھانچے اور کراس سبسڈی کے نظام کو سولر کو مرکز میں رکھ کر ازسرنو تشکیل دینا ہوگا۔

موجودہ سبسڈی ڈیزائن — جو ماہانہ کھپت کے درجات پر مبنی ہے — بڑھتی ہوئی حقیقت میں حقیقی ضرورت کو نظرانداز کرتا ہے۔

جزوی سولر کوریج والے ہائبرڈ نظام رکھنے والے گھرانے آسانی سے کھپت کو اس طرح ایڈجسٹ کر سکتے ہیں کہ وہ سب سے زیادہ سبسڈی کے اہل ہو جائیں، حالانکہ وہ نسبتاً خوشحال ہیں۔ اب وقت ہے کہ کھپت کو غربت کے معیار کے طور پر استعمال کرنے سے ہٹ کر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) جیسے ذرائع پر مبنی اہلیت پر منتقل ہوا جائے۔ یہ زیادہ منصفانہ نظام ہوگا  — اور جیسے جیسے سولر بڑھتا جائے گا یہ  زیادہ لچکدار بھی ہوتا جائیگا۔

اس لہر کو روکنا ممکن نہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا منصوبہ ساز، ریگولیٹر اور کمپنیاں اس پر سواری کریں گے یا اس کے بہاؤ میں بہہ جائیں گے۔ کسی بھی صورت میں، سولر نے گرڈ کو ہمیشہ کے لیے بدل دیا ہے۔