Business Recorder - World

امریکا اور چین میں ٹیرف جنگ بندی بڑھانے پر مذاکرات آج ہونگے
امریکا اور چین کے اعلیٰ اقتصادی حکام پیر کو اسٹاک ہوم میں مذاکرات دوبارہ شروع کر رہے ہیں تاکہ دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان جاری تجارتی جنگ کے بنیادی تنازعات کو حل کیا جا سکے اور تین ماہ کی جنگ بندی میں توسیع کرتے ہوئے بھاری ٹیرف کے خطرات کو مؤخر رکھا جا سکے۔

چین کو 12 اگست کی ڈیڈ لائن کا سامنا ہے تاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ پائیدار ٹیرف معاہدہ کیا جا سکے، اس سے قبل مئی اور جون میں ابتدائی معاہدے طے پائے تھے جنہوں نے بڑھتے ہوئے جوابی ٹیرف اور نایاب معدنیات کی فراہمی میں رکاوٹ کو وقتی طور پر ختم کیا تھا۔ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں سپلائی چینز کو دوبارہ بڑے پیمانے پر خلل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

یہ مذاکرات امریکا-یورپی یونین کے تازہ ترین تجارتی معاہدے کے فوراً بعد ہو رہے ہیں، جس کے تحت یورپی مصنوعات پر 15 فیصد درآمدی ٹیرف عائد ہوگا جبکہ یورپی یونین آئندہ برسوں میں 750 ارب ڈالر کی امریکی توانائی خریدے گی اور 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا-چین بات چیت میں کسی بڑے بریک تھرو کی توقع نہیں لیکن 90 روزہ ٹیرف جنگ بندی میں توسیع کا امکان زیادہ ہے، جس سے اکتوبر کے آخر یا نومبر کے اوائل میں صدر ٹرمپ اور صدر شی جن پنگ کے ممکنہ اجلاس کی راہ ہموار ہوگی۔

امریکی محکمہ خزانہ کے حکام نے تبصرے سے گریز کیا، البتہ وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ پہلے ہی جنگ بندی کی توسیع کا عندیہ دے چکے ہیں اور چاہتے ہیں کہ چین اپنی معیشت کو برآمدات سے ہٹا کر گھریلو کھپت پر منتقل کرے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کے نایاب  معدنیات اور میگنیٹس پر کنٹرول امریکا کے لیے ایک بڑا دباؤ ہے۔ ادھر ٹرمپ کے آئندہ چین دورے اور ٹرمپ-شی ملاقات کے امکانات مذاکرات پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔ چین امریکی ٹیرف میں کمی اور ہائی ٹیک ایکسپورٹ کنٹرولز میں مزید نرمی کا مطالبہ کرے گا۔