Business Recorder - Pakistan

پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ اس ہفتے لانچ کیا جائیگا
پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سُپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ (پی آر ایس ایس) 31 جولائی 2025 کو چین کے شِی چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر  سے لانچ کیا جائے گا۔

یہ تاریخی مشن پاکستان کے خلائی ٹیکنالوجی کے سفر میں ایک اہم پیش رفت ہے، جو زمین کے مشاہدے کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرے گا۔ جدید ترین امیجنگ سسٹمز سے لیس یہ سیٹلائٹ قومی سطح پر مختلف شعبوں کی معاونت کرے گا — جیسا کہ پریسیژن ایگریکلچر، شہری منصوبہ بندی، ماحولیاتی مانیٹرنگ اور آفات کے انتظام وغیرہ۔

یہ سیٹلائٹ سیلاب، زلزلے، لینڈ سلائیڈنگ، گلیشیئرز کے پگھلنے اور جنگلات کی کٹائی کے اثرات کی پیش گوئی اور ان میں کمی کے لیے اہم کردار ادا کرے گا، جبکہ وسائل کے انتظام کے لیے بہتر فیصلے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ سیٹلائٹ انفراسٹرکچر پلاننگ اور جیو اسپیشل میپنگ میں بھی معاون ہوگا، خصوصاً سی پیک جیسے قومی ترقیاتی منصوبوں کے تحت۔

پاکستان کے موجودہ خلائی بیڑے — جس میں پی آر ایس ایس-1 (2018) اور ای او-1 (جنوری 2025) شامل ہیں — کے ساتھ اس کا انضمام سُپارکو کی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرے گا اور نیشنل اسپیس پالیسی اور وژن 2047 کے اہداف سے ہم آہنگ ہو کر پاکستان کو ایک ترقی یافتہ خلائی قوت کے طور پر ابھارے گا۔

یہ لانچ صرف تکنیکی کامیابی نہیں بلکہ ایک تبدیلی کے سفر کا تسلسل ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، پاکستان کے جدید خلائی دور کا آغاز 2011 میں پاک سیٹ-1آر کی لانچ سے ہوا، جو چین کے تعاون سے تیار کیا گیا ایک کمیونی کیشن سیٹلائٹ تھا۔ یہ سفر 2018 میں پاک ٹی ای ایس-1اے اور پی آر ایس ایس-1 کے ساتھ جاری رہا، جس نے چین کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کیا۔

2024 میں پاک سیٹ-ایم ایم 1 نے پسماندہ علاقوں کو ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ فراہم کیا، جبکہ انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی (آئی ایس ٹی) کے طلبہ کا تیار کردہ سیٹلائٹ ”آئی کیوب قمر“ نے چاند کی شاندار تصاویر حاصل کیں، جو پاکستانی نوجوان سائنسدانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کا عالمی سطح پر مظاہرہ تھا۔

خاص طور پر جنوری 2025 میں پاکستان نے اپنا پہلا مکمل طور پر مقامی انجینئرز اور سائنسدانوں کا تیار کردہ سیٹلائٹ ”الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او-1“ لانچ کیا، جو زراعت، آفات کی نگرانی اور ماحولیاتی تجزیے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا اور پاکستان کی بڑھتی ہوئی تکنیکی خودانحصاری کی جرات مندانہ علامت کے طور پر سامنے آیا۔

اب، اس نئے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی لانچ کے ساتھ، پاکستان خلائی ٹیکنالوجی کو قومی ترقی، پائیدار مستقبل اور عالمی شناخت کے لیے بروئے کار لانے کے اپنے عزم کی توثیق کر رہا ہے — خواب سے حقیقت تک کے سفر کا ایک فخر انگیز لمحہ ہے۔