Business Recorder - Sports

جرمنی میں ایف آئی ایس یو گیمز میں ایتھلیٹس کے لاپتہ ہونے پر انکوائری کمیٹی قائم
پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے جرمنی میں منعقدہ 2025 ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں پاکستان کی شرکت کے دوران انتظامی بے ضابطگیوں اور ایتھلیٹس کے لاپتہ ہونے کے واقعات کی تحقیقات کے لیے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

پی ایس بی ڈائریکٹر جنرل کی منظوری سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، کمیٹی کو سنگین کوتاہیوں کی چھان بین کا کام سونپا گیا ہے، جن میں دو طالب علم ایتھلیٹس کے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے، ٹیم آفیشلز کے مشکوک انتخاب، نظم و ضبط کے مسائل اور لاجسٹک بدانتظامی کے معاملات شامل ہیں۔ انکوائری پینل کو اپنی رپورٹ 15 دن میں جمع کرانی ہوگی۔

کمیٹی کا سربراہ ڈائریکٹر پی ایس بی لاہور نور الصباح  کو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ نصراللہ رانا اور سیف الرحمان راؤ ممبران ہوں گے۔

پی ایس بی کے ترجمان نے بتایا  کہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب گیمز میں پاکستان کے دستے سے متعلق متعدد تحفظات سامنے آئے، جن میں ٹیموں کے ڈسکوالیفائی ہونے سے لے کر ایتھلیٹس کے مشتبہ طور پر فرار ہونے تک کے معاملات شامل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ خواتین کی 4x400 میٹر ریلے ٹیم کو ایونٹ سے ڈسکوالیفائی کر دیا گیا، جبکہ ایک جوڈو ایتھلیٹ کو مبینہ طور پر بغیر مناسب کوچنگ سپورٹ یا آفیشل مقابلے کے یونیفارم کے حصہ لینا پڑا۔

پی ایس بی نے واضح کیا کہ تمام ٹیم آفیشلز، سوائے ایک کوچ کے، ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) یا اس سے منسلک جامعات سے تھے، جس کے باعث انتخابی عمل کی شفافیت اور میرٹ پر سوالات اٹھے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کمیٹی ایچ ای سی کی جانب سے نامزد ایتھلیٹس اور آفیشلز کی نامزدگی کا تفصیلی جائزہ لے گی، دیکھے گی کہ آیا طے شدہ طریقہ کار پر عمل کیا گیا یا نہیں اور کسی بھی پروسیجرل کوتاہی کی نشاندہی کرے گی۔

کمیٹی دو ایتھلیٹس کے لاپتہ ہونے کے حالات کی بھی تحقیقات کرے گی، واقعات کی ٹائم لائن کا سراغ لگائے گی اور غفلت یا بدعنوانی میں ملوث افراد کی ذمہ داری طے کرے گی۔

مزید یہ کہ کمیٹی خواتین کی ریلے ٹیم کے ڈسکوالیفائی ہونے کی وجوہات اور جوڈو ایتھلیٹ کو ناکافی تیاری کے ساتھ مقابلے میں حصہ لینے پر مجبور کرنے والے کوچنگ یا انتظامی خلا کا جائزہ لے گی۔

پی ایس بی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بدانتظامی یا غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

یہ پیش رفت اس وقت ہوئی ہے جب پاکستان کی اسپورٹس ایڈمنسٹریشن، خاص طور پر بین الاقوامی طلبہ اور یوتھ مقابلوں میں، سخت نگرانی اور احتساب کے بڑھتے مطالبات کا سامنا کر رہی ہے۔