Business Recorder - Sports

جھوٹے دعوے پر پاکستان اسپورٹس بورڈ کا ایکشن: نیٹ بال فیڈریشن کو شوکاز، ایک ملین روپے جرمانے کی تنبیہ
پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ 2025 کے نتائج سے متعلق گمراہ کن دعوے پر 72 گھنٹوں میں جواب نہ دینے پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن (پی این ایف) کو باقاعدہ شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

اے پی پی کے مطابق ترجمان پی ایس بی خرم شہزاد نے بتایا ہے کہ بورڈ نے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن (پی این ایف) کے اس دعوے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کی یوتھ گرلز ٹیم نے رواں ماہ جنوبی کوریا کے شہر جیونجو میں منعقدہ چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ترجمان نے بتایا کہ پی ایس بی نے 13 جولائی 2025 کو پی این ایف سے تین روز میں وضاحت طلب کی تھی، تاہم مقررہ مدت میں کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

اس سے قبل 4 جولائی کو سرکاری اور نجی میڈیا میں رپورٹ کیا گیا تھا کہ پاکستان نے مالدیپ کو 35 کے مقابلے میں 60 پوائنٹس سے شکست دے کر چیمپئن شپ جیت لی ہے اور ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی۔

اس موقع پر صدر آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم شہباز شریف نے بھی ٹیم کو مبارکباد دی تھی۔

پی ایس بی کے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا کہ فیڈریشن کا جواب نہ دینا نہ صرف سرکاری خط و کتابت کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہے بلکہ اسے خاموش اعتراف بھی سمجھا جا سکتا ہے۔

نوٹس میں مزید انکشاف کیا گیا کہ 9 جولائی کو پی این ایف نے تحریری طور پر دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی، حالانکہ سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان چھٹے نمبر پر رہا۔ بورڈ کے مطابق، فیڈریشن یہ جانتے ہوئے بھی کہ نقد انعام صرف میڈل جیتنے والی ٹیموں کو دیا جاتا ہے، مالی انعام کے حصول کی کوشش کرتی رہی۔

پی ایس بی نے کہا کہ فیڈریشن کے چیئرمین مدثر رزاق آرائیں نے یہ جھوٹا دعویٰ عوامی سطح پر، انٹرویوز اور بیانات میں دہرایا، جس سے عوام اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو دانستہ طور پر گمراہ کیا گیا۔

نوٹس میں زور دیا گیا کہ یہ اقدامات پی ایس بی کے آئین کے قاعدہ 21(1)(vi) اور پاکستان کے ضابطہ اخلاق و طرزِ حکمرانی کی شق 5(1)(vi) کی سنگین خلاف ورزی ہیں، جن کے تحت فیڈریشنز پر درست، شفاف اور بروقت معلومات کی فراہمی لازم ہے اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر پابندی ہے۔

پی ایس بی کے مطابق، یہ جھوٹا دعویٰ سرکاری سطح پر پذیرائی اور مالی انعام کے حصول کی غرض سے کیا گیا، جو نہ صرف اخلاقی خلاف ورزی ہے بلکہ فیڈریشن پر کیے گئے اعتماد کو بھی شدید ٹھیس پہنچاتا ہے۔

فیڈریشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نوٹس جاری ہونے کی تاریخ سے سات دن کے اندر تحریری وضاحت پیش کرے کہ اس سنگین بدانتظامی پر ایک ملین روپے جرمانہ کیوں نہ عائد کیا جائے۔

نوٹس میں تنبیہ کی گئی ہے کہ اگر مقررہ مدت کے اندر جواب نہ ملا تو پی ایس بی یکطرفہ کارروائی کرے گا، اور معاملہ مزید تادیبی و مالی اقدامات کے لیے بورڈ کو بھجوا دیا جائے گا۔