Business Recorder - Pakistan

پولیس حملہ کیس میں عمران خان طلب، شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیا جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

لاہور کینٹ کی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شبلی فراز کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ یہ کارروائی اسلام آباد پولیس اہلکاروں پر مبینہ حملے سے متعلق کیس میں کی گئی، جو مارچ 2023 میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی لاہور کی زمان پارک رہائش گاہ کے باہر پیش آیا تھا۔

عدالت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ شبلی فراز کو فوری طور پر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

اسی کیس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی  کو بھی 30 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔ اس مقصد کے لیے اڈیالہ جیل انتظامیہ کو سمن جاری کر دیا گیا ہے تاکہ انہیں مقررہ تاریخ پر عدالت میں پیش کیا جا سکے۔

یہ مقدمہ جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل رفیق کی عدالت میں زیر سماعت ہے جنہوں نے دورانِ سماعت واضح کیا کہ تمام ملزمان کی ذاتی حاضری عدالت میں لازم ہے۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت بھی 30 جولائی کے لیے مقرر کر دی ہے۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ یہ مقدمہ لاہور کے ریس کورس تھانے میں درج کیا گیا تھا، جس میں بانی پی ٹی آئی سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں پر اسلام آباد پولیس پر حملے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مارچ 2023 میں اس وقت شدید جھڑپیں دیکھنے میں آئیں جب پولیس نے زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر پی ٹی آئی کارکنوں نے مزاحمت کی۔