Business Recorder - Pakistan

مستونگ آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک، میجر اور سپاہی شہید، آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے جمعرات کو بتایا ہے کہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کے دوران ایک میجر اور ایک سپاہی شہید ہوگئے جبکہ 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ایک دن پہلے بھارت کی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم ”فتنہ الہندوستان“ کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر یہ آپریشن کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ”آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے پر موثر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔“

آئی ایس پی آر نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ
“شدید فائرنگ کے دوران میجر زیاد سلیم اوّل اپنی یونٹ کی بہادری کے ساتھ قیادت کرتے ہوئے شہید ہو گئے جبکہ ان کے ساتھ  سپاہی نظام حسین  بھی بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔

شہید میجر زیاد سلیم اول کی عمر31 سال تھی اور وہ ضلع خوشاب کے رہائشی تھے جبکہ شہید سپاہی ناظم حسین کی عمر 22 سال اور ان کا تعلق ضلع جہلم سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مستونگ آپریشن کے بعد علاقے میں کلیئرنس (سینیٹائزیشن) آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد کی موجودگی کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ”پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے اس عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔“

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ بلوچستان کے ضلع قلات میں بھی حالیہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن اور بعد ازاں کلیئرنس آپریشن کے دوران 8 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں کچھ عرصے سے مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

اسی سال کے آغاز میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے ایک دہشتگرد حملے میں 2 درجن سے زائد مسافر جاں بحق ہو گئے تھے۔