Business Recorder - Pakistan

روزویلٹ ہوٹل معاہدہ: مفادات کے ٹکراؤ پر جے ایل ایل کی بطور مشیر دستبرداری
روزویلٹ ہوٹل، نیویارک کی نجکاری کے لیے مقرر کردہ بین الاقوامی رئیل اسٹیٹ مشاورتی کمپنی جونز لینگ لاسالے (جے ایل ایل) نے مفادات کے ممکنہ ٹکراؤ کے باعث اپنے مشاورتی کردار سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اطلاع جمعرات کو نجکاری کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں دی گئی ہے۔

کمیشن کے مطابق جے ایل ایل نے حکومت کو باضابطہ طور پر اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس اسائنمنٹ سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں اور اس دوران حاصل کی گئی تمام فیس واپس کرنے کو بھی تیار ہیں۔

کمپنی نے بتایا کہ روزویلٹ ہوٹل میں بڑھتی ہوئی دلچسپی ان کے اپنے کلائنٹس کی جانب سے ظاہر کی جا رہی ہے، خاص طور پر نیو یارک سٹی کے ساتھ لیز معاہدے کے خاتمے کے بعد، جس کے باعث مفادات کے ٹکراؤ کی صورت پیدا ہو گئی ہے۔

نجکاری کمیشن نے بیان میں کہا ہے کہ جے ایل ایل نے تسلیم کیا ہے کہ روزویلٹ ہوٹل میں ان کے کئی کلائنٹس کی بڑھتی ہوئی دلچسپی نے انہیں ایک پیچیدہ اور متنازع پوزیشن میں لا کھڑا کیا ہے، اس لیے انہوں نے کسی بھی حقیقی یا ممکنہ مفاد کے ٹکراؤ سے بچنے کے لیے علیحدگی کو ترجیح دی ہے۔

جے ایل ایل کو جنوری 2024 میں ایک مسابقتی عمل کے ذریعے مالیاتی مشیر مقرر کیا گیا تھا۔ اسے ہوٹل کی نجکاری کے لیے ضروری ”ڈیو ڈیلیجنس“ اور معاہدے کا خاکہ تیار کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔
یہ ہوٹل پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز انویسٹمنٹ لمیٹڈ (پی آئی اے آئی ایل) کی ملکیت ہے۔

جے ایل ایل کی علیحدگی کے بعد نجکاری کمیشن نے ایک نئے مالیاتی مشیر کی فوری تقرری کے لیے عمل شروع کر دیا ہے تاکہ نجکاری کے عمل میں تسلسل قائم رکھا جا سکے۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ نیا مشیر سابقہ تیار شدہ مواد پر کام آگے بڑھائے گا اور پورا عمل شفاف اور مسابقتی انداز میں مکمل کیا جائے گا۔

حکومت نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری جلد از جلد قانونی اور ضابطہ جاتی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل کی جائے گی۔

واضح رہے کہ مین ہٹن میں واقع روزویلٹ ہوٹل گزشتہ کئی برسوں سے پاکستان میں نجکاری کے حوالے سے ایک متنازع موضوع رہا ہے، جہاں مختلف حکومتیں اس کی مستقبل کی صورتحال پر غور کرتی رہی ہیں، خاص طور پر نیویارک کے اتار چڑھاؤ والے رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے۔