Business Recorder - Pakistan

ٹرمپ ٹیرف: پاکستانی وفد کی تجارتی معاہدے کیلئے امریکی انتظامیہ سے جلد ملاقات متوقع
بلومبرگ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹامی بروس نے کہا ہے کہ ایک پاکستانی وفد جلد ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے تجارتی معاہدے تک پہنچنے کے لیے ملاقات کرے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ایک پریس بریفنگ میں ٹامی بروس نے بتایا کہ وہ پاکستانی وفد اور امریکی حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات میں شریک ہوں گی۔

جیسا کہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ  نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اس وقت امریکہ کے دورے پر ہیں، جہاں وہ نیویارک میں پاکستان کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  کی صدارت کے اعلیٰ سطح ایونٹس میں شرکت کر رہے ہیں اور واشنگٹن میں اہم دوطرفہ ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

بلومبرگ کے مطابق، اسلام آباد کو توقع ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عائد کردہ 29 فیصد باہمی ٹیرف ہٹا دیے جائیں گے۔ جنوبی ایشیائی ملک نے سویا بین اور کاٹن کی درآمدات بڑھانے کی تجویز دی ہے جبکہ وہ پہلے ہی چین کے بعد امریکی کاٹن کا دوسرا بڑا خریدار ہے۔ دوسری جانب، پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی امریکہ ہے۔

حالیہ دنوں میں پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات میں بہتری آئی ہے، جب ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایک ملاقات کی تھی۔

وزارتِ خارجہ نے 19 جولائی کو کہا تھا کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ امریکہ  عالمی منظرنامے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کی علامت ہے۔

مزید برآں پاکستان کی وزارتِ خزانہ کے مطابق تجارتی معاہدہ مکمل کرنے کے لیے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے بھی حال ہی میں امریکہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے واشنگٹن میں امریکی وزیرِ تجارت ہاورڈ لٹنک اور امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر سے ملاقات کی تاکہ اقتصادی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

رائٹرز نے گزشتہ ہفتے رپورٹ کیا تھا کہ یہ مذاکرات، جو باہمی ٹیرف پر مرکوز ہیں، اقتصادی تعلقات کو از سرِ نو ترتیب دینے کی ایک بڑی کوشش کا حصہ ہیں، ایسے وقت میں جب جغرافیائی سیاسی حالات تیزی سے بدل رہے ہیں اور پاکستان اپنی برآمدات پر سخت امریکی محصولات سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے۔