Business Recorder - Pakistan

عمران خان کے بیٹوں کی امریکی کانگریس کے رکن بریڈ شرمین سے ملاقات
پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے سلیمان خان اور قاسم خان نے واشنگٹن میں امریکی کانگریس کے رکن بریڈ شرمین سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات اُن مہمات کا حصہ ہے جن کا مقصد اپنے والد کی رہائی کے لیے عالمی سطح پر حمایت حاصل کرنا ہے۔

رکنِ کانگریس بریڈ شرمین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ انہیں یہ جان کر شدید تشویش ہوئی ہے کہ عمران خان اپنے اہلِ خانہ، دوستوں، وکلاء اور معالجین سے کٹے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ خان برادران نے ان سے اپنے والد کی بگڑتی ہوئی صحت سے بھی آگاہ کیا۔

شرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام اس بات کے مستحق ہیں کہ ان کے رہنماؤں کے ساتھ قانون کے مطابق منصفانہ سلوک کیا جائے۔

یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اطلاعات ہیں کہ سلیمان اور قاسم پاکستان واپس آ کر ان عوامی ریلیوں میں شرکت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو عمران خان کی رہائی کے مطالبے کے لیے نکالی جا رہی ہیں۔

دونوں بھائی حالیہ دنوں میں میڈیا میں بھی متحرک نظر آئے ہیں۔ وہ ایک پوڈ کاسٹ میں بھی شریک ہوئے جہاں انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو غیر انسانی اور غیر قانونی حالات میں قید رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان اگست 2023 سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں، جہاں وہ 190 ملین پاونڈ کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ان پر 9 مئی 2023 کے پرتشدد احتجاج سے متعلق انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت بھی کئی مقدمات زیرِ التوا ہیں۔

دریں اثناء، خان برادران نے کیلیفورنیا میں امریکہ کے خصوصی صدارتی ایلچی رچرڈ گرینیل سے بھی ملاقات کی۔

ایکس پر شیئر کی گئی ایک تصویر میں گرینیل، سلیمان و قاسم خان کے ساتھ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے نائب چیئرمین ڈاکٹر آصف محمود کے ہمراہ دکھائی دے رہے ہیں۔

اس موقع پر گرینیل نے ایک حوصلہ افزا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ  آپ دونوں مضبوط رہیں، دنیا میں لاکھوں افراد سیاسی انتقام کا سامنا کر رہے ہیں، سیاسی انتقام کا سامنا کرنے والے آپ اکیلے نہیں ہیں۔